ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  ڈرون کا شکار پاکستان کے سرحدی دیہات کا نیا محبوب کھیل

 Drown attack, city42
کیپشن: انڈین درون کے شکار کے یہ سکرین شوٹ ایکس پر موجود ویڈیو کلپس سے لئے گئے۔

پاکستان میں بھارت کے بھیجے ہوئے ستر سے زیادہ درون برباد ہو چکے ہیں اور ایک ہی روز کے تجربہ سے پاکستانی دیہاتی ڈرون کے تجربہ کار شکار بن گئے ہیں۔ اب پاک فوج کو ڈرون اٹیکس سے کوئی ٹینشن نہیں رہی کیونکہ دیہاتی خود ہی ڈرون سے نبٹنے کے لئے کافی ثابت ہو رہے ہیں۔ وہ ڈرون کو کوئی تیتر، مرغابی سمجھ کر شکار کرتے ہیں، اونچا ہوتا ہے لیکن ہے تو محض پرندہ ہی۔

سوشل میڈیا مین کل سے ایسی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں ڈرونز کی پاکستانی دیہاتیوں کے ہاتھوں درگت بنتے دیکھی جا سکتی ہے۔

پاکستان میں مسلح افواج کے جوان تو سپیرئیر ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈرون کو کئی طریقوں سے گرا رہے ہیں لیکن عام شہریوں کو جو ایک ہی طریقہ معلوم ہے وہ بھی ڈرون گرانے کے لےئ کافی ثابت ہوا ہے؛ یہ طریقہ ہے مرغابی کا شکار؛ دیہاتی ڈرون کو مرغابی تصور کر کے نشانہ باندھتے ہیں اور شوٹ کر دیتے ہیں۔ 

بھارت کے بھیجے ہوئے جدید ترین ڈرون اسرائیل کی کمپنی کے بنائے ہوئے ہین اور خاصے مہنگے ہیں لیکن ان ڈرونز کی پاکستان میں جو درگت بن رہی ہے اس کو دیکھ کر  اسرائیلی کمپنی کے انجینئیر بھی سر پکڑ کر بیتھ گئے ہوں گے۔ اور مودی کا ہاتھ تو سیدھا کمر پر ہی گیا ہو گا، کیونکہ ایک ہی روز میں ستر ڈرونز برباد کروا کر کمر  پر ہی ہاتھ رکھنا پرے گا۔

شہریوں کے ڈرونز کے شکار پر تبصرے اتنے دل جلا دینے والے ہیں کہ بھارت کی  حکومت ہزاروں ویب سائٹس، یو ٹیوب چینلز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کے باوجود بہت معمولی درجہ کے سوشل اکاؤنٹس  پر موجود جان لیوا تبصروں کو بھی روکنے کے درپے ہے لیکن سمجھ نہین آتی کہ کیسے روکیں کیونکہ یہ سوشل پلیٹ فارمز ہی خود مودی حکومت کی ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز جنگ کا اہم ہتھیار بھی ہیں۔

بھارت کی جانب سےگزشتہ روز سے بھارت نے پاکستان کے مختلف مقامات پر اسرائیلی ساختہ ڈرونز بھیجے ان مین سے بیشتر تو پاکستان آرمی کے پروفیشنل  فوجیوں نے ہی گرائے لیکن جہان کسی دیہاتی کی نطر پڑی وہاں وہ بھی بندوق لے کر  ڈرون کے شکار میں لگ گئے۔

پاکستان نے اب تک 77 سے زائد اسرائیلی ساختہ ڈرونز گرائے ہیں۔  

ڈرونز ٹیس پاسنگ کے پہلے دو دن کے دوران تو پاکستان آرمی کا سکور زیادہ ہے لیکن اب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کو دیکھ کر تمام دیہاتوں میں لوگ ڈرونز کا ہی انتظار کر رہے ہین۔ اگر بھارت ڈرونز ٹریس پاسنگ سے باز نہ آیا تو آئندہ دنوں میں دیہاتی  ڈرونز کے شکار میں اپنی آرمی پر بازی لے جائیں گے۔ 

 
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مسلح شہری گن سے فائرنگ کرکے بھارت کے ڈرون کو نشانہ بنا رہا ہے اور ڈرون بھی پرواز کرتا نظر آ رہا ہے۔

اس  ویڈیو میں مسلح شہری  کے قریب ایک یونیفارم مین ملبوس اہلار بھی دکھائی دے رہا ہے جو اس شکار کو دل چسپی سے دیکھ رہا ہے۔

بعض ویڈیوز میں رینجرز اہلکاروں کو ڈرون پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ عوام کی بڑی تعداد ڈرونز کو نشانہ بنانے کا منظر دیکھ رہی ہے۔ اس دوران شہری نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگا رہے ہیں۔

ڈرون کا شکار پاکستانیوں کے لئے دلچسپ کھیل بن گیا۔