ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی مایوسی میں جلد ہی اضافہ ہو گا

بھارت کی مایوسی میں جلد ہی اضافہ ہو گا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   بھارت کی مایوسی میں جلد ہی اضافہ ہو گا۔پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان نے یہ بات بھارت کے تین ائیر بیسز پر ناکام میزائل حملوں کے بعد کہی ہے۔

 لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بھارت کے ناکام میزائل ھملوں کی ابتدائی اطلاع دینے کے بعد کہا تھا کہ بھارت تیار رہے، پاکستان جواب دے گا۔

اس کے بعد جنرل احمد شریف چوہدری دوبارہ ٹی وی پر ظاہر ہوئے، انہوں نے بتایا ک ہبھارت کے تینوں ائیر بیسز پر حملے  عملاً ناکام بنا دیئے گئے ہیں۔

 اس کے بعد پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم ک یکمرشل فلائتس کے لئے بند کر دی گئیں۔

اب جنرل احمد شریف بتا رہے ہیں کہ بھارت کی مایوسی مین جلد ہی اضافہ ہو گا۔

لاہور میں علی الصبح اس وقت بہت سے لوگ سڑکوں پر ہیں، بہت سے گھروں میں جاگ رہے ہیں، کچھ ٹی وی سکرینوں کے آگے بیٹھے ہیں اور کچھ مصلوں پر بیٹھے ہیں۔ سب  شہری انتظار کر ہے ہین اس خبر کا جو بتانے کے لئے جنرل احمد شریف بھی انتظار کر رہے ہیں۔