ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر ترقیاتی کام سست روی کا شکار، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر ترقیاتی کام سست روی کا شکار، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مریم مظہر: ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تقریباً ایک سال قبل سیوریج پائپ لائن بچھانے کے لیے سڑک کو کھودا گیا تھا، تاہم طویل عرصہ گزرنے کے باوجود سڑک کو تاحال مکمل طور پر بحال نہیں کیا جا سکا۔

سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے موجود ہیں، جبکہ بعض مقامات پر سیوریج کا پانی بھی جمع ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔ سڑک کی خستہ حالی اور گڑھوں کے باعث موٹر سائیکل سواروں اور دیگر شہریوں کے لیے حادثات کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کام کے لیے سڑک کی کھدائی کے بعد اسے بروقت بحال نہ کیے جانے سے روزمرہ آمدورفت میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی مرمت اور بحالی کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال ہو اور حادثات کے خطرے سے بچا جا سکے۔