ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  انڈیا  نے امرتسر پر پانچ  بیلسٹک میزائل مار دیئے۔ پاکستان کی اپنے شہریوں پر خود حملہ کرنےکی شدید مذمت

  انڈیا  نے امرتسر پر پانچ  بیلسٹک میزائل مار دیئے۔ پاکستان کی اپنے شہریوں پر خود حملہ کرنےکی شدید مذمت

سٹی42: انڈیا نے اپنی پہلگام فالس فلیگ آپرشن سے شروع کی ہوئی مذموم سازش کو آگے بڑھاتے ہوئے مجرمانہ طریقہ سے انڈیا کے ہی شہریوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنا دیا۔ آج صبح پونے دو بجے یہ بریکنگ نیوز آہی ہے کہ بھارت نے چھ بیلسٹک میزائل اپنے ہی شہروں پر چلا دیئے ہیں۔

پاکستان آرمی کے ترجمان نے ابھی بتایا ہے کہ انڈیا نے کچھ دیر پہلے چھ بیلسٹک میزائل اپنے ہی ملک پر چلا دیئے ہیں۔ ان میں سے ایک میزائل آدم پور میں گرا ہے اور پانچ میزائل مشرقی پنجاب کے شہر امرتسر میں گرے ہیں۔

پاکستان آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد   چوہدیری نے آج صبح  پونے دو بجے ہنگامی میڈیا بریفنگ کی اور بتایا کہ انڈیا اپنے ہی سکھ شہریوں کو بیلسٹک میزائلوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ انڈیا نے یہ چھ میزائل آدم پور سے فائر کئے، ایک میزائل آدم پور میں ہی گر گیا، پانچ میزائل امرتسر میں گرے ہیں۔ 

 آئی ایس پی آر کے ڈائریکتر جنرل نے واضھ کیا کہ ہماری ہمدردیاں اندیا کی  اقلیتوں کے ساتھ ہیں۔ بھارت واضح طور پر  انڈیا کے شہری سکھوں کو نقصان پہنچا رہا ہے، پاکستان کو   سکھوں کے ساتھ ہمدردی   ہے۔

جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، بھارت بدحواسی میں پنجاب کے سکھ شہریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔