ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی بحریہ پاکستان کی جانب میلی نگاہ سے بڑھی تو اسے بحیرہ عرب میں غرق کر دیں گے،  پاکستان نیوی

 Pakistan Navy, Indian Navy, Brahmos Missal, PAF, City42, Karachi Port , Arabian Sea
کیپشن: پاکستان نیوی نے بعض نیوز آؤٹ لیتس پر انگلینڈ ک یایک نیوز ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ابڈین پروپیگندا پر مبنی خبر شائع ہونے کے بعد واشگاف الفاظ مین بتایا ہے کہ انڈیا کی نیوی نے پاکستان کی سمندری حدود کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاکستان نیوی انڈین نیوی کا وہی حشر کرے گی جو پاکستان ائیر فورس اندین ائیر فورس کا کر چکی ہے اور دینا اب انڈین ائیر فورس پر ہنس رہی ہے۔


 سٹی42:  بھارتی بحریہ پاکستان کی جانب میلی نگاہ سے بڑھی تو اسے بحیرہ عرب میں غرق کر دیں گے;  پاکستان نیوی نے یہ وارننگ آج جمعہ کے روز انگلینڈ کی ایک نیوز آؤٹ لیٹ کی طرف سے پاکستان کے ساحلی شہر کراچی پر انڈیا کے آج شب کسی وقت حملے کی "خبر"  کو لے کر پھیلائی جانے والی افواہوں کے ردعمل مین کہی ہیں۔ 
پاکستان نیوی نے کہا ہے کہ وہ دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچر کا مقابلہ کرنے کے لیےتیار ہے۔

پاکستان نیوی کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی نیوی اگر پاکستان کی جانب میلی نگاہ سے بڑھے گی تو اسے بحیرہ عرب میں غرق کردیا جائےگا۔

آج جمعہ کے روز  برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے رپورٹ  کیا تھا کہ بھارت نےسپر سانک کروز میزائل سےلیس اپنے جنگی جہاز پاکستان کی جانب روانہ کردیئے ہیں، یہ جنگی جہاز  کراچی کی بندرگاہ کو نشانہ بنائیں گے۔

بتژ نیوز آؤٹ لیٹ نے انڈین فوجی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ بھارت  نے طیارہ بردار جہاز، ڈیسٹرائیرز، فریگیٹس اور اینٹی آبدوز جہاز روانہ کیے گئے ہیں جو پاکستانی ساحل سے 300 سے 400 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ہیں۔ان میں سے بعض روس کے بنائے گئے سپر سانِک میزائل میزائل سے لیس ہیں ۔ بھارت نے اس روسی میزائل کا ہندوتوائی نام براہموس رکھا ہوا ہے۔

برٹش اخبار نے لکھا کہ پاکستان کی تجارت  60 فیصد حصہ کراچی کی بندرگاہ سے ہوتی ہے اور یہ شہر پاکستان کی تجارت کیلئے شہ رگ تصور کیا جاتا ہے۔ 

اس اخبار نے صحافتی بددیانتی کرتے ہوئے اس رپورٹ کو بناتے ہوئے پاکستان کے فوجی ترجمان سے رابطہ نہیں کیا۔ اس نام نہاد رپورٹ کو انڈیا کے پروپیگنڈٓ کرنے والوں نے  جھوٹ کا پروپیگنڈا کرنے کے لئے استعمال کیا اور یہاں تک جھوٹ گھرے گئے کہ آج (جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات)  کراچی کی خیر نہیں۔  اب رات نصف سے زیادہ بیت چکی ہے،  کیلینڈر پر  10 تاریخ شروع ہوئے ڈیرھ گھنٹہ ہو چکا ہے اور انڈیا کے میزائل بردار جنگی جہاز کراچی کی طرف  بڑھنا تو درکنار نظر اٹھا کر دیکھنے کی بھی ہمت نہیں کر پا رہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان نےکہا ہے کہ جس طرح پاک فضائیہ نے دشمن کو چاروں شانے چت کیا ہے اور وہ اپنے طیاروں کا ملبہ اپنے میڈیا کو دکھانے سے گریز کررہا ہے۔ افواج پاکستان کا دوسرا ونگ پاک بحریہ بھی اپنی صلاحیتیں دکھانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ پرسکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بحریہ کا کو کوئی بھی جہاز ابھی اس قدر قریب نہیں کہ پاکستان کو نشانہ بناسکے، تمام شہر اور شپنگ لین مکمل محفوظ ہیں۔