ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا

DGISPR, General Ahmad Sharif , City42
کیپشن: جنرل احمد شریف آج شام نیوز کانفرنس میں بھارت کے پہلگام سازش کے بعد کا پروپیگنڈا بھارت کے اندر ہی الٹ پکر بی جے پی کی حکومت کے منہ پر پڑنے کی تفصیلات میڈیا کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں۔ پاکستان ائیر فورس اور پاکستان نیوی کے سربراہ آج نیوز کانفرنس میں جنرل احمد شریف چوہدری کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ 

جنرل احمد شریف نے اپنی نیوز کانفرنس میں بتایا کہ انڈیا  نے سینکڑوں کِلرز کے سیل بنا رکھے ہیں۔ انڈیا نے پاکستان میں دہشتگردی کے  سیکنڑوں  سیل بنا کر ہمارے ملک میں دہشتگردی کی سینکڑوں کارروائیاں کی ہیں۔

سٹی42:  پاکستان اپنے وقار کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا،, وطن کی  آزادی سے بڑھ کر ہمیں کچھ عزیز نہیں۔ پاکستان آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے یہ بات آج شام  پاک فضائیہ اور پاکستان نیوی کے سربراہوں کے ساتھ نیوز کانفرنس میں کہیں۔   

ڈی جی آئی ایس پی آر  نے تینوں مسلح افواج کے جوانوں کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے وقار  اور آزادی کی ھفاظت ہر قیمت پر کرے گا۔

پاکستان ائیرفورس اور پاکستان نیوی کے سینئیر آفیسرز بھی اس نیوز کانفرنس میں موجود ہیں۔

اس اہم نیوز کانفرنس میں انڈیا کے اندر سے ثبوتوں کے ڈھیر لگا کر جنرل احمد شریف نے کراس بارڈر ٹیررزم کے فیک نیریٹیو کی دھجیاں اڑا دیں۔ 

جنرل احمد شریف نے اپنی نیوز کانفرنس میں بتایا کہ انڈیا  نے سینکڑوں کِلرز کے سیل بنا رکھے ہیں۔ انڈیا نے پاکستان میں دہشتگردی کے  سیکنڑوں  سیل بنا کر ہمارے ملک میں دہشتگردی کی سینکڑوں کارروائیاں کی ہیں۔

جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنی اس اہم ریسرچ بیسڈ نیوز کانفرنس میں انڈیا کے "کراس بارڈر ٹیررزم" کے نام نہاد منترا کا پول کھول کر رکھ دیا۔ انہوں نے بہت سے  دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ بتایا کہ انڈیا خود انڈین شہریوں کو مار کر پاکستان پر الزام لگانے  کا پرانا عادی ہے۔ اب بھی وہی یہی پرانا ناکام منترا دہرا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے انڈیا کے حالیہ پروپیگنڈا اور فیک نیوز کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے انڈیا کی حالیہ جارحیت کے جواب میں صرف اور صرف فوجی تارگٹس کو نشانہ بنایا ہے، ان کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو تباہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم صرف وہاں حملہ کر رہے ہیں جہاں سے ہم پر فائرنگ کی جاتی ہے۔ جہاں سے فائر آ رہا ہے وہاں ہم ٹارگٹ کر کے جواب دے رہے ہیں۔

جنرل احمد شریف چوہدری نے بہت سے واقعات کا دستاویزی حوالہ دے کر بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر فیک انکاؤنٹر کروانا پانڈیا کا  پرانا حربہ ہے۔