سٹی42: راولپنڈی میں شہریوں کی بہت بڑی تعداد نور خان ائیر بیس پر پہنچ گئی ہے۔
راولپنڈی کے شہری پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔
نور خان ائیر بیس آج صبھ دو بجے کے بعد بھارت کی ننگی جارحیت کا نشانہ بنا ہے۔ بھارت نے پاکستان کے دو دوسرے ائیر بیسز کے ساتھ راولپنڈی مین واقع نور خان ائیر بیس پر بھی میزائل فائر کئے ہیں۔ نور خان ائیر بیس پر میزائل پھٹنے سے دھماکوں کی زور دار آوازیں سنائی دیں لیکن کوئی جانی اور دیگر نقصان نہین ہوا۔
پاکستان آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ پاکستان ائیر فورس کے تمام اثاثے مھفوظ ہیں۔
اس بلا اشتعال شر انگیز کی خبر ہوتے ہی راولپنڈی مین بہت سے شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔ جب جنرل احمد شریف چوہدری نے نور خان ائیر بیس پر بھارت کے حملے کی ٹی وی پر آ کر تصدیق کر دی تو شہری بڑی تعداد میں نور خان ائیر بیس پہنچ گئے اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگانے لگے۔