ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے: عظمیٰ بخاری

 بھارتی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے: عظمیٰ بخاری

 راؤ دلشاد :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر ردعمل سا منے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے،ایک جھوٹ مودی سرکار بولتی ،100 جھوٹ بھارتی میڈیا پھیلانے کا کام کرتا ہے،پاکستان کے تمام شہر محفوظ ہیں،معمولات زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے،انڈین میڈیا کارٹون نیٹ ورک بن چکا ہے،بھارتی فورسز پاکستانی فورسز سے زلت آمیز شکست کھارہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی فضائیہ تاریخ رقم کررہی ہیں،پاک فضائیہ نے 5بھارتی طیارے مار گرائے اسکی تصدیق انٹرنیشنل میڈیا کررہا ہے،بھارتی میڈیا پاکستانی طیارے گرانے کی جھوٹی خبر پھلارہا،پاکستان کے تمام طیارے مکمل محفوظ ہیں۔