سٹی42: آزاد کشمیر تعلیمی بورڈ کے انٹر کے امتحانات ملتوی ہو گئے، نیا شیڈول جاری ہوگا
آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور نے انٹر کے 7 سے 10 مئی تک ہونےوالے امتحانات ملتوی کردیئے،امتحانات کا نیا شیڈول 9 مئی کو جاری کیا جائے گا۔
لاہورمیں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ کے امتحانات اور پریکٹیکل آج سے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
7 مئی کو ملتوی ہونےوالے پرچے اور میٹرک کے پریکٹیکلز کے شیڈول کا اعلان بعد میں ہوگا۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر تعلیمی بورڈ کی جانب سے امتحانات سیز فائر کے رسمی اعلان سے پہلے اس وقت ملتوی کئے گئے تھے جب بھارت پاکستان پر مسلسل جارحیت کر رہا تھا۔ اس جارحیت کا سب سے زیادہ نشانہ آزاد کشمیر کے سویلین عوام ہی بن رہے تھے۔ آج شام سیز فائر ہونے سے آزاد کشمیر کے سینکڑوں دیہاتوں میں عوام نے سکھ کا سانس کیا ہے جو لائن آف کنٹرول کے عین اوپر رہتے ہیں اور گزشتہ دو ہفتوں سے بھارت کی سیز فائر لائن پر اندھا دھند فائرنگ اور گولہ باری کو صبر اور استقامت سے بھگت رہے تھے۔
بتایا جا رہا ہے کہ آزاد کشمیر تعلیمی بورڈ پرسوں پیر کے روز امتحانات کا نیا شیڈول جاری کرے گا۔