ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈیا نے جنگ بندی توڑ دی، ایک بار پھر سنگین صورتحال

Line of Control, ceasefire violation, city42
کیپشن: File Photo

لائن آف کنترول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی سنگین وائلیشن کے بعد پاک فوج بھرپور جواب دے رہی ہے، سرحدی دیہات سے عوام کی محفوظ مقامات پر منتقلی، ہنگامی صورتحال

 سٹی42: برنالہ آزادکشمیر میں انڈین آرمی نے خود اپنی درخواست پر ہونے والی سیزفائر  کی چند ہی گھنٹے میں سنگین وائلیشن کر دی۔

دشمن فورسز نے بلا اشتعال  برنالہ اور چھمب سیکٹر  میں پاکستانی علاقوں پر  شدید گولہ باری کی ہے۔  انڈین آرمی کی  بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ  سے آزاد کشمیر کے متعدد دیہات متاثر ہوئے ہیں اور دو ہفتوں کی بھارتی جارحیت کے بعد آج شام 4 بجے سیز فائر ہونے سے سکھ کا سانس لینے والے  عوام میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔

بھارتی افواج کی جانب سے تحصیل برنالہ کے پرامن دیہات پر بلااشتعال مارٹر شیلنگ جاری ہے، نالی، تھب، پتنی اور گردونواح کے علاقوں میں شدید گولہ کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ 

پاکستان آرمی بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کا معاہدہ توڑنے کے بعد  بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کر رہی ہے۔

سرحدی علاقوں میں ہنگامی حالت ہے، لائن آف کنترول پر بھارتی شیلنگ اور گائرنگ کی زد مین آئے ہوئے دیہات سے عوام  کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آرمی دفاع وطن کے لیے ہر دم تیار ہے، دشمن کو بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

پاکستان کسی بھی ممکنہ صورتحال کے لئے ہر طرح سے تیار ہے۔