ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کا پاک فضائیہ کو خراج تحسین ، پاکستان آپ پر فخر کرتا ہے

مریم نواز کا پاک فضائیہ کو خراج تحسین ، پاکستان آپ پر فخر کرتا ہے

راودلشاد: بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لکھا کہ ’ محافظانِ فضائے وطن ،آپ کی مہارت، حکمتِ عملی، اور بے مثال حوصلے نے فضاؤں میں پاکستان کو ایک شاندار فتح سے ہمکنار کیا۔‘

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’پاک فضائیہ کی کارکردگی نے فضائی جنگ کے میدان میں اعلیٰ ترین معیار قائم کر دیا ہے۔‘ سلام ہے پاک فضائیہ پر پاکستان آپ پر فخر کرتا ہے۔شاباش! پاکستان زندہ باد۔‘