ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  ایکس تک پاکستانیوں کی رسائی بحال ، بھارت کی ایکس پر شامت

Social media plateforms, City42, X, access to X website, PTA, FIA, Pakistan Telecommunication Authority

سٹی42: پاکستان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمزاستعمال کرنے والے شہریوں کو کل اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب انہیں پتہ چلا کہ اب وہ تمام سوشل پلیت فارمز کو کسی پراکسی کے بغیر براہ راست استعمال کر سکتے ہیں۔

پاکستان ایکس ( سابق نام  ٹوئٹر)  پر 15 ماہ سے جاری  پابندی  کل ختم کر دی گئی۔  اس پابندی کے خاتمہ کی بنیادی وجہ انڈیا کی پاکستان کے خلاف چھیڑی ہوئی پروپیگنڈا جنگ بنی ہے۔ پاکستان کے محب وطن شہری سوشل پلیٹ فارم ایکس پر انڈیا کی جھوٹ کی یلغار پر تلملا رہے تھے لیکن خود اس پلیٹ فارم پر رسائی نہ ہونے کے سبب اس جھوٹ کی جنگ کا منہ توڑ جواب دینے سے قاصر تھے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے  ایف آئی اے  نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  پی ٹی اے کو  خط  لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ مجاز اتھارٹی نے پاکستان میں سوشل میڈیاسائٹ ایکس کی سروسز بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

 ایکس پر17 فروری 2024کو  لگائی گئی  پابندی کا خط واپس لے لیا گیا ہے ۔

ایف آئی اے کا مراسلہ موصول ہونے کے بعد  پاکستان میں تقریباً 15ماہ  بعد ایکس کی ویب سائٹ تک رسائی بحال کردی گئی ہے۔

 ایکس کی بندش کے دوران کچھ  پاکستانی ایکس تک رسائی کرنے کے لئے  وی پی این ستعمال کررہے تھے لیکن بیشتر یوزر اس پلیتفارم کو استعمال کرنا چھوڑ چکے تھے۔

ایکس کی پاکستان مین واپسی کے ساتھ ہی پاکستانی یوزرز نے ایکس پر  پاکستان کی بھارت کے ساتھ جاری جنگ میں اپنا حصہ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ کچھ ہی گھنٹے مین پاکستانی یوزرز نے انڈیا کے جھوٹ کے پروپیگنڈا کے اس پلیٹ فارم پر بھی چیتھڑے اڑانا شروع کر دیا ہے۔