ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات نے آج شام سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ مزید کمزور ہوگیا ہے جس کے بعد آج شام سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی تاہم شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
موسم سرما کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے شمالی و بالائی علاقوں میں موسم سرما طویل ہوسکتا ہے اور موسم سرما کی بارشیں بھی ملک میں معمول سے زائد ہوسکتی ہیں۔