ویب ڈیسک:پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج سونے کی فی اونس قیمت میں40 ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4268 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 4000روپے کمی ہونے سے فی تولہ سونا 4 لاکھ 49 ہزار 336 روپے اور فی 10 گرام سونا 3429 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 85 ہزار 233 روپے کی سطح پر آ گیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 6802 روپے رہی۔