ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک گھنٹے میں پانچ جہاز کیسے گرائے، تفصیل سامنے آ گئی

 PAF, Indian Air Force, City42
کیپشن: ائیروائس مارشل اورنگزیب نے آج نیوز کانفرنس مین بتایا کہ صرف ایک گھنٹہ انڈین ائیرفورس کے ساتھ ٹکراؤ رہا۔ (اور انڈین ائیر فورس اپنے پانچ فائٹر طیاروں سے محروم ہو گئی)

سٹی42:  پاکستان ائیرفورس نے انڈین ائیرفورس کے مایہِ ناز کومبیٹ طیارے رافیل کو گرانے سے پہلے انہیں چلانے والے پائلٹس کی ساری کمیونی کیشن انٹرسیپٹ کی۔ انڈیا کے پالٹوں کی ریکارڈ کی گئی باتیں پاکستان ائیرفورس کے  سینئیر کماندر نے آج ڈی جی آئی ایس پی آر کی نیوز کانفرنس کے دوران انٹرنیشنل میڈیا کے نمائندوں کو سنوائی۔ 

  اس نیوز کانفرنس میں پاکستان ائیر فورس کے سینئیر کماندر نے تفصیل کے ساتھ انترنیشنل میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پی اے ایف کے پائلٹوں نے  7 مئی کو کس بھارتی طیارے کو کہاں نشانہ بنایا۔
پاک فضائیہ کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی طیارے گرانے کی ٹیکنیکل تفصیلات  پہلی مرتبہ سامنے لائی گئی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ عالمی میڈيا کو بریفنگ دیتے ہوئے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے بتایاکہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی حملوں کے بعد پاکستان ائیرفورس کے پائلٹ صرف  2 منٹ کے اندر سرگرم ہوگئے تھے۔ 

ائیر وائس مارشل اورنگ زیب نے بتایا کہ بھارت سے ایک گھنٹے سے زائد ٹکراؤ کی صورتحال رہی۔ اتنے کم عرصہ مین ہی پاکستانی پائلٹس نے انڈین ائیرفورس کے پانچ فائٹر طیارے شکار کئے۔ 

 ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس کی انٹرسیپٹ کی گئی گفتگو بھی سنائی۔