ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہماری پاک فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے; گورنر پنجاب

ہماری پاک فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے; گورنر پنجاب

سٹی 42 : گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اس کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ 

گورنر سردار سلیم حیدر خان نے لاہور میں فلاحی لنگر خانے کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کھانا تقسیم کیا اور مستحق افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا ۔ 

 

سردار سلیم حیدر خان  نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کے لیے قربانیاں دیں، موجودہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستانی عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بری،بحری اور فضائیہ کی افواج کے سربراہان دشمن کے سامنے سینہ تان کے کھڑے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے فیک خبریں پھلانے والے  کسی رعایت کے مستحق نہیں، پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اس کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے مخیر حضرات کو حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ہماری پاک فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک گورنر ہوں عوامی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا، 
 گورنر ہاؤس کے دروازے غریب عوام کے لیے کھولے ہیں۔