ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مؤثر ڈیٹرنس بنانے کا اعجاز: گھنٹنے ٹیک دیئے، ڈی اسیکلیشن ، سفید جھنڈے، چھری غائب اور رام رام کا آغاز 

مؤثر ڈیٹرنس بنانے کا اعجاز: گھنٹنے ٹیک دیئے، ڈی اسیکلیشن ، سفید جھنڈے، چھری غائب اور رام رام کا آغاز 

بھارت ڈی ایسکلیشن چاہتا ہے، انٹرنیشنل نیوز ایجنسی نے سفید جھنڈا اٹھانے کی خبر دے دی

سٹی42:  ہفتہ کی صبح  پاکستان کے آپریشن  بنیان مرصوص کے صرف چار ہی گھنٹے کی  سٹرائیکس نے مودی کی کمر توڑ دی، ڈ ی ایسکلیشن راگ گانے لگا اور عالمی قوتوں کے آگےپاک فوج سے معافی دلوانے کے لئے گڑگڑانے لگا۔

چھبیس عسکری اہداف کی بربادی

پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارت کے  26 فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جن میں براہموس میزائل کے دو ذخیرے، دو  ایس 400 میزائل شکن ائیر ڈیفینس سسٹم کی تباہی،من کوٹ، ادھم پور، راجوڑی، اوڑی، کاجی ٹاپ، پھکلیں، ڈنہ پوسٹ، جموں، برنالہ، اکھنور مین اہم ہوائی اڈوں، ملٹری کمانڈ  سنٹرز، ہیڈ کوارٹرز، اور دوسرے ا بہت اہم سٹریٹیجک اہداف کی تباہی شامل ہے۔

سائبر حملوں نے کمر توڑ دی

پاکستان نے سائیبر حملے کر کے انڈیا کی بہت بنیادی سٹریٹیجک انسٹالیشن ملٹری سیٹلائٹ کو جام کر دیا۔  پھر سائبر حملے کر کے  بھارت کے بجلی کی سپلائی کے نظام کو مفلوج کر دیا، ستر فیصد گرڈ سٹیشنز نے کام کرنا چھوڑ دیا، کروڑوں گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔  پھر پاکستان کے سائبر گوریلوں نے ایک کے بعد ایک وار کرتے کرتے بھارت کی بہت سی سرکاری، دفاعی اور سٹریٹیجک  اہمیت کی ویب سائٹیں ہیک کر لیں، وہاں موجود اہم خفیہ دیتا اٹھا کر ڈیپ دیب میں فروخت کے لئے  ڈھیر لگا دیئے۔

ڈپلومیٹک چینلز سے  پیغام

اس دوران پاکستان کی قیادت نے اعلی ترین سطح سے ڈپلومیتک سرکلز میں یہ پیغام بھیجا کہ پاکستان بھارت کی مزید جارحیت کو ہرگز ہرگز برداشت نہیں کرے گا،  پاکستان نے آج صبح جو حملے کئے وہ سب اپنے ائیر بیسز پر تین حملوں کا جواب ہیں۔

 پاکستان نے اب تک صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے، اگر بھارت نے مزید جارحیت کا راستہ چنا تو بھارت کے بڑے اہداف پر حملے کرنے سے دریغ نہیں کیا جائے گا، بھارت کی معاشی طاقت کی ریڑھ کی ہڈی بھی حملوں کی زد میں آئے گی۔

نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس

ڈپلومیٹک چینلز سے اس  پیغام کے ساتھ ہی پاکستان کے پرائم منسٹر شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ اس اجلاس کی طلبی سے بھی دنیا کے ڈپلومیٹک سرکلز مین اور نئی دہلی میں یہ پیغام گیا کہ پاکستان اپنے طاقت کے   مرکز میں بیٹھ کر اپنی بقا کے لئے اہم ترین فیصلہ کرنے والا ہے۔

  یہ فیصلہ کیا ہو سکتا ہے اس کی تفصیل ڈیفینس اینالسٹوں نے نیوز چینلز کے  کیمروں کے سامنے بیتھ کر کھول کھول کر بتا دی، یہ گھاس تک نہ اگنے کی حد تک پہنچا دینے والے سٹریٹیجک فیصلے ہین جو پاکستان کی قیادت غیر رسمی طور پر کر چکی ہے، اب نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے آئینی فورم پر بیٹھ کر ان غیر رسمی فیصلوں کو حتمی قانونی شکل دینا ہے۔ ان فیصلوں کے بعد دشمن جو کرےگا وہ بھرے گا۔

پاکستان نے چار گھنٹے کے کاؤنٹر اوفینس سے ہر  محاذ پر ہر سطح پر مؤثر ڈیٹرنس قائم کر کے دشمن اور دنیا، سب کو دکھا دیا، بتا دیا اور  سمجھا دیا کہ  میلی آکھ سے دیکھنے کا سلسلہ فی الفور نہ رکا تو آنکھ ہی باقی نہیں رہے گی۔

پاکستان کا کاؤنٹر اوفینسو شروع ہونے کے بعد بھارت کا جواب: خاموشی، خاموشی اور بزدلانہ خاموشی

بھارت کے حکومت سے لے کر میڈیا ت کسب کو آج ہفتے کی صبح اولین ساعتوں میں پاکستان کا کاؤنٹر اوفینسو شروع ہونے کے بعد سانپ سونگھ گیا، پاکستان کے ھملے ہمہ گیر، کئی جہتوں مین، کئی سطحوں پر اور  تقریباً ایکیوریٹ تھے، ان حملوں کا کہیں سے کوئی معمولی جواب بھی نہیں آیا، ایک رات پہلے جمعرات ور جمعہ کی درمیانی رات کو پاکستان کے لئے قیامت کی رات قرار دینے والے میڈیا بھونپؤں کی سِٹی گم ہو گئی،  سب نے مکمل خاموشی اوڑھ لی۔ 

بھارت کی ڈپلومیٹک سرکلز میں ڈی ایسکلیشن میں مدد کرنے کی درخواست

 ہندوستان نے ہفتے کے روز اشارہ کیا کہ وہ اپنے تنازعہ یہیں پر روکنےکے لئے تیار ہے۔ ڈی ایسکلیشن چاہتا ہےاور بات چیت چاہتا ہے۔ 

پاکستان کے وزیر خارجہ نے ابتدا مین ہی کہا تھا کہ اگر بھارت مزید حملے روکتا ہے تو  پاکستان  کشیدگی میں کمی پر غور کرے گا۔ تاہم، اسحاق ڈار نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے کوئی حملہ کیا تو "جواب دیا جائے گا۔"

ڈار نےے یہ پیغام امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو بھی پہنچایا،  روبیو  نے  نئی دہلی سے بات کرنے کے بعد ان سے رابطہ کیا تھا ۔

ڈار نے مزید کہا کہ "ہم نے جواب دیا کیونکہ ہمارے صبر کی حد ہو گئی تھی۔ اگر وہ یہاں رک گئے تو ہم بھی رکنے پر غور کریں گے۔"