ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مغرور دشمن پر بے مثال جنگی فتح؛ آج قوم یومِ تشکر منائے گی

Youm e Tashakar, Operation Banyan Marsoos, City42, Pakistan's Counter Offensive, Shahbaz Sharif
کیپشن: File Photo

سٹی42:   بھارت کی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کر کے بھارت پر بے مثل فتح حاصل کرنے کے تاریخ ساز واقعہ پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔

کل ہفتہ کی صبح پونے دو بجے بھارت کے پاکستان کی تین ائیر بیسز پر بلا اشتعال میزائل حملوں کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے تقریباً  ڈیرھ گھنٹے بعد آپریشن بنیان مرصوص کے  قرآنی عنوان کے ساتھ بے مثال کاؤنٹر اوفینسیو شروع کیا جس نے چند ہی گھنٹے میں  روایتی ہتھیاروں کی جنگ  کی تاریخ مین کامیابی کا ایک نیا روشن ترین باب رقم کر دیا۔

خود جارحیت کا آغاز کرنے والا دشمن چند ہی گھنٹوں مین گھتنوں کے بل گر گیا۔ دشمن  کی ملٹری سیٹلائٹ کمیونیکیشن جام ہو گئی، سینکڑوں ویب سائیٹیں ہیک ہو گئیں، سینکڑوں ہی بجلی کے گرڈ سٹیشن بند ہو گئے، ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کا  میزائلوں کو فضا مین تباہ کرنے والا ائیر ڈیفینس سسٹم تباہ ہو گیا،  دو درجن سے زیادہ میزائل ذخیرہ گاہیں، ہوائی اڈے، زمینی فوج کے اڈے اور  بہت سی پوسٹیں تباہ ہو گئیں۔ اس ساری جنگ کے دوران ایک بھی سویلین کی جان ضائع نہیں ہوئی۔

 میزائلوں کی ایکیوریسی حیران کن رہی، سائیبر اوفینسیو نے دشمن کے ساتھ باقی دنیا کو بھی Stun  کر دیا۔  دشمن اپنے اکسانے والے حملوں کے بعد کئے گئے اس کاؤنٹر اوفینسو کا جواب دینا بھول گیا، اپنی مکمل بربادی سے بچنے کے لئے بیرونی قوت امریکہ کے ذریعہ پاکستان کے دوست ممالک کو اپروچ کروایا، پاکستان کو سیز فائر کرنے پر راضی کروایا اور  ڈھیٹوں کی طرح یہ بھول گیا کہ  پاکستان نے ہر جگہ گھس کر مارا ہے اور مزید مارنے کے لئے مکمل تیار ہے صرف دشمن کے  مزید مار کھانے کے لئے ہاں کہنے کا انتظار ہے۔

آج یومِ تشکر منانے کے لئے پاکستان کے عوام خود ریلیاں نکالیں گے، مٹھائیاں بانٹیں گے اور مساجد میں جا کر اور گھروں پر شکرانے کے نوافل بھی پڑھیں گے۔