ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا: پیٹرولیم بحران کے پیش نظر  تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ کو بند رکھنے کا اعلان

خیبرپختونخوا: پیٹرولیم بحران کے پیش نظر  تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ کو بند رکھنے کا اعلان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا میں پیٹرولیم بحران کے پیش نظر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبائی کابینہ کی ہدایت کی روشنی میں تعلیمی ادارے 2 روز بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

 اعلامیے کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ بند رہیں گے، جبکہ باقی 5 دن تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

 محکمہ تعلیم کے مطابق یہ فیصلہ 2 ماہ تک نافذ العمل رہے گا، فیصلے کا مقصد پیٹرولیم بحران کے دوران ایندھن کی بچت اور آمدورفت سے متعلق مشکلات کو کم کرنا ہے۔

 حکام کے مطابق فیصلے پر عمل درآمد صوبے کے تمام متعلقہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔