سٹی42: پاکستان کی فضائی حدود فوری طور پر بند کر دی گئی ہیں۔
پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی اور دنیا بھر کی ائیر لائنز کے لئے نوٹم جاری کیا ہے جس مین کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود دوپہر بارہ بجے تک بند کر دی گئی ہیں۔
سٹی42: اچانک معاصر نیوز چینل کے اینکر کے بدن میں "امن کی آشا" انگڑائی لینے لگی۔ اینکر نے پوچھا کہ کیا گزرا وقت واپس نہیں آ سکتا. کیاہم مودی کو یہ سمجھا نہیں سکتے کہ پاکستان کے ساتھ دشمنی ختم کر دینا بھارت کے لئے بہتر ہے۔ معاصر نیوز چینل کے سینئیر اینکر اور صحافی حامد میر نے کوئی لگی لپٹی رکھے بغیر کہہ دیا کہ مودی منافق ہے، میں اس پر اعتبار نہیں کرتا۔
حامد میر نے بتایا کہ نواز شریف کی نواسی کی شادی میں نریندر مودی کی اچانک آمد کوئی سرپرائز وزٹ نہیں تھا، یہ اجیت دوول کے ساتھ پاکستان کے ایک اہم شخص کی ملاقاتوں میں طے شدہ وزٹ تھا، سب کچھ طے شدہ تھا۔
حامد میر نے کہا مودی کا ٹریک ریکارڈ ہے، مودی اکھنڈ بھارت چاہتے ہیں، اعزاز چوہدری نے بتایا کہ وہ ایسا اکھنڈ بھارت چاہتے ہیں جس میں صرف ہندو ہوں، یہ آر ایس ایس کی پرانی پالیسی ہے، مسلمان کو دوبارہ ہندو بنانا ان کی اعلان کی ہوئی پالیسی ہے۔
2019 میں بھی میرا یہ پکا خیال تھا کہ آپ جتنی چاہے مودی کے ساتھ بیک ڈور ڈپلومیسی کر لیں یہ کبھی بھی آپ کے ساتھ مخلص نہیں ہو گا۔
انٹرنیشنل فورسز کا انوالو ہونا انڈیا کی بڑی شکست ہے۔
انڈیا بڑے تکبر کے ساتھ کہتا تھا کہ ہم کسی تیسرے ملک کی مداخلت نہیں چاہتے۔
ہم تو چاہتے ہیں کہ سیز فائر کے نتیجے میں بامقصد مذاکرات شروع ہوں لیکن لیکن لیکن مودی ایک منافق آدمی ہے۔۔۔۔
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی42: بھارت کی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کر کے بھارت پر بے مثل فتح حاصل کرنے کے تاریخ ساز واقعہ پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔
کل ہفتہ کی صبح پونے دو بجے بھارت کے پاکستان کی تین ائیر بیسز پر بلا اشتعال میزائل حملوں کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے تقریباً ڈیرھ گھنٹے بعد آپریشن بنیان مرصوص کے قرآنی عنوان کے ساتھ بے مثال کاؤنٹر اوفینسیو شروع کیا جس نے چند ہی گھنٹے میں روایتی ہتھیاروں کی جنگ کی تاریخ مین کامیابی کا ایک نیا روشن ترین باب رقم کر دیا۔
خود جارحیت کا آغاز کرنے والا دشمن چند ہی گھنٹوں مین گھتنوں کے بل گر گیا۔ دشمن کی ملٹری سیٹلائٹ کمیونیکیشن جام ہو گئی، سینکڑوں ویب سائیٹیں ہیک ہو گئیں، سینکڑوں ہی بجلی کے گرڈ سٹیشن بند ہو گئے، ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کا میزائلوں کو فضا مین تباہ کرنے والا ائیر ڈیفینس سسٹم تباہ ہو گیا، دو درجن سے زیادہ میزائل ذخیرہ گاہیں، ہوائی اڈے، زمینی فوج کے اڈے اور بہت سی پوسٹیں تباہ ہو گئیں۔ اس ساری جنگ کے دوران ایک بھی سویلین کی جان ضائع نہیں ہوئی۔
میزائلوں کی ایکیوریسی حیران کن رہی، سائیبر اوفینسیو نے دشمن کے ساتھ باقی دنیا کو بھی Stun کر دیا۔ دشمن اپنے اکسانے والے حملوں کے بعد کئے گئے اس کاؤنٹر اوفینسو کا جواب دینا بھول گیا، اپنی مکمل بربادی سے بچنے کے لئے بیرونی قوت امریکہ کے ذریعہ پاکستان کے دوست ممالک کو اپروچ کروایا، پاکستان کو سیز فائر کرنے پر راضی کروایا اور ڈھیٹوں کی طرح یہ بھول گیا کہ پاکستان نے ہر جگہ گھس کر مارا ہے اور مزید مارنے کے لئے مکمل تیار ہے صرف دشمن کے مزید مار کھانے کے لئے ہاں کہنے کا انتظار ہے۔
آج یومِ تشکر منانے کے لئے پاکستان کے عوام خود ریلیاں نکالیں گے، مٹھائیاں بانٹیں گے اور مساجد میں جا کر اور گھروں پر شکرانے کے نوافل بھی پڑھیں گے۔
سٹی42: میں جنرل سید عاصم منیر کا اپنی طرف سے اور قوم کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی دانش مندانہ قیادت میں یہ معرکہ سر ہوا، ائیر مارشل ظہر بابر کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ یہ الفاظ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے آج شب قوم کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے انڈیاکی جارحیت کا فتح مندانہ جواب دینے کے تاریخی لمحہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف قوم سے خطاب کر رہے ہیں۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے دشمن کے ساتھ وہی کیا جو ایک باوقار قوم کو زیب دیتا ہے، پاکستان کے شاہینوں نے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی فوج کی توپوں کو ایسا خاموش کیا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی۔
قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، آج پاکستانی قوم کومبارک باد پیش کرتا ہوں، غیور پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں، دنیا پر ثابت کردیا کہ پاکستانی ایک خودار قوم ہے،کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو اپنے دفاع میں سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن پر غالب آتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا، حالیہ دنوں میں دشمن نے جو کیا وہ کھلی جارحیت تھی، ہماری افواج نے پیشہ ورانہ انداز سے بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا، بھارت نے ہم پر بلاجواز جنگ مسلط کی، ہم نے بلا تاخیر غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی، ہم نے مسلسل برداشت کا مظاہرہ کیا،گھمنڈی دشمن نے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی ناکام کوشش کی تو ہم نے فیصلہ کیا کہ دشمن کو اسی زبان میں جواب دیا جائے جسے وہ اچھی طرح سمجھتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے شاہینوں نے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی فوج کی توپوں کو ایسا خاموش کیا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی، دشمن کے رفال ہمارے شاہینوں کے نشانے پر آکر فیل ہوگئے، ہم نے دشمن کے ساتھ وہی کیا جو ایک باوقار قوم کو زیب دیتا ہے، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ افواج پاکستان کے جوانوں کا لہو دشمن کے ناپاک عزائم سے کھول اٹھتا ہے، بھارت کے ائیربیسز دیکھتے دیکھتےکھنڈرات بن گئے، پاکستان کو اصولوں کی بنیاد پر فتح حاصل ہوئی ہے، لمحہ شکر ہے جس میں قوم نے افواج پاکستان پر محبت کے پھول برسائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ میں افواج پاکستان کے سربراہان اور تمام جری جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر اسٹاف اور نیول چیف کا اپنی طرف سے اور پوری قوم کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ چیف آف ائیر اسٹاف اور ان کے شاہینوں کو گرم جوشی سے شاباش دیتا ہوں، انہوں نے ہمارے سر فخر سے بلندکردیے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہید ارتضٰی عباس ایسا پھول تھا جو کھلنے سے پہلے مرجھا گیا، ہر شہیدکی ماں کے صبرکو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے بچوں کو وطن پر قربان کردیا، ملک بھرکی سیاسی قیادت اور پارلیمان کا دلی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں، سیاسی قائدین نے بے مثال اتحادکا مظاہرہ کیا۔ اپنے قائد نواز شریف اور صدرمملکت آصف علی زرداری کی مدبرانہ مشاورت کا شکریہ ادا کرتا ہوں،صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کا بھی شکریہ جنہوں نے بھارت کی جعلی خبروں کا مقابلہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے کیا۔
وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں ڈونلڈ ٹرمپ، محمد بن سلمان، محمد بن زاید، شیخ تمیم اور رجب طیب اردوان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ، قطر، برطانیہ و دیگر دوست ممالک نے جنگ بندی کوششوں میں کردار ادا کیا، دوست ممالک نے پاکستان کی حوصلہ افزائی کی اور بھرپور ساتھ دیا، میں بطور خاص چین کا شکریہ ادا نہ کروں تو آج کی یہ تقریر ادھوری رہےگی، چین نے پاکستان کی 78 سالہ تاریخ میں ہر مشکل گھڑی پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔
وزیراعظم نےکہا کہ ہم نے ذمہ دار ریاست کے طور پر جنگ بندی کا مثبت جواب دیا ہے،کامل یقین ہےکہ جموں و کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل کے حل کے لیے پرامن مذاکرات کا راستہ اپنایا جائےگا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، آج پاکستانی قوم کومبارک باد پیش کرتا ہوں، غیور پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں، دنیا پر ثابت کردیا کہ پاکستانی ایک خودار قوم ہے،کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو اپنے دفاع میں سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن پر غالب آتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا، حالیہ دنوں میں دشمن نے جو کیا وہ کھلی جارحیت تھی، ہماری افواج نے پیشہ ورانہ انداز سے بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا، بھارت نے ہم پر بلاجواز جنگ مسلط کی، ہم نے بلا تاخیر غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی، ہم نے مسلسل برداشت کا مظاہرہ کیا،گھمنڈی دشمن نے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی ناکام کوشش کی تو ہم نے فیصلہ کیا کہ دشمن کو اسی زبان میں جواب دیا جائے جسے وہ اچھی طرح سمجھتا ہے۔
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی42: پاکستان کو بھارت کی بلا اشتعال جارحیت سے بچانے کے لئے ثالثی کرنے یا بھارت پر دباؤ ڈالنے سے صاف انکار کر دینے والے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان بھارت سیز فائر کروانے کے لئے متحرک کیوں ہو گئے، اس اچانک تبدیلی نے صحافیوں کو معاملات کے اندر جا کر حقائق کی کھوج کرنے پر مجبور کیا، حقائق کی کھوج کے بعد سی این این کی صحافی ایلینا ٹرینے نے عجیب کہانی بتائی۔
ایک دن بعد 11 مئی کو خود صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہی بتا دیا کہ وہ انڈیا کی پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کروانے پر مجبور کیوں ہوئے۔ انہوں نے ایک سوشل پوسٹ مین دعویٰ کیا کہ جنگ بندی نہ ہوتی تو لاکھوں انسان جنگ میں مر جاتے۔ سی این این کی "خطرناک انٹیلی جنس" رپورٹ والی سٹوری غالباً "لاکھوں لوگوں کے مرنے" کے متعلق ہی تھی۔ صدر ٹرمپ نے اچانک یہ پیشکش بھی کر دی کہ وہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشمیر کا تنازعہ حل کروانے کے لئے ثالثی کر سکتے ہیں۔
ایک دوسرے صحافی نے ڈرامائی انداز سے اپنی کہانی کا انٹرو یوں لکھا: پاکستان اور بھارت کا تنازع ڈرامائی انداز میں بدتر ہوتا جا رہا تھا، جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کو بدلہ لینے کے ایک خطرناک سپائرل کی طرف لے جا رہا تھا۔
پھر وہ ہوا جس کی توقع نہیں تھی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا کہ امریکہ نے لڑائی کے خاتمے کے لیے ثالثی کی ہے۔ اپنے" ٹروتھ سوشل" پلیٹ فارم پر، انہوں نے حیران کن اعلان کیا کہ ہندوستان اور پاکستان نے "مکمل اور فوری" جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے - یہ سب کچھ زیادہ غیر متوقع تھا، جیسا کہ کچھ دن پہلے، نائب صدر جے ڈی وینس نے اصرار کیا کہ یہ تنازعہ "بنیادی طور پر، ہمارا کوئی کام نہیں۔"
لیکن ایسا لگتا ہے کہ ہندوستانی اور پاکستانی سرزمین کے اندر بڑھتے ہوئے حملوں نے ذہنوں کو مرکوز کر رکھا ہے۔ اس سے چند گھنٹے قبل، بھارت نے پاکستانی فوجی اڈوں پر حملہ کیا تھا، جس سے پاکستان کی جانب سے شدید جوابی کارروائی کی گئی تھی، پاکستان نے بھارت کے درجنوں مقامات پر راکٹ، توپ خانے اور ڈرون حملے کیے تھے۔
جنگ بندی پر مذاکرات کیسے ہوئے اس کے متعلق متضاد بیانات ہیں۔ جہاں اسلام آباد نے امریکی شمولیت کی تعریف کی، نئی دہلی نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسیوں نے جنگ بندی پر "براہ راست" مل کر کام کیا ہے۔
صورتحال بدلتی ہے؛ صحافی ایلینا ٹرینے کی کہانی
کچھ دیر پہلے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن سے سی این این نے یہ سٹوری بریک کی ہے کہ "خطرناک انٹیلی جنس رپورٹ" کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مودی کو فون کرکے جنگ بندی کی بات چیت کی حوصلہ افزائی کی۔
ٹرمپ انتظامیہ نے خود CNN حکام کو بتایا کہ امریکہ کے اعلیٰ عہدیداروں کا ایک کور گروپ - بشمول نائب صدر جے ڈی وینس، سکریٹری آف اسٹیٹ اور عبوری قومی سلامتی کے مشیر مارکو روبیو اور وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف سوزی وائلز - ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعہ پر گہری نظر رکھے ہوئے تھے جب جمعہ کی صبح (پاکستان ٹائم ہفتہ کا دن) ، امریکہ کو خطرناک انٹیلی جنس موصول ہوئی، ٹرمپ انتظامیہ نے CNN حکام کو بتایا۔
سی این این کے جرنلسٹ نے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداروں نے معلومات کی نوعیت کی وضاحت کرنے سے انکار کر دیا، اس کی حساسیت کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ تینوں اہلکاروں کو اس بات پر قائل کرنے کے لیے یہ اہم ہے کہ امریکہ کو اپنی شمولیت کو بڑھانا چاہیے۔ یہ بات بدستور راز ہے کہ "حساس انتیلی جنس رپورٹ" کیا ہے۔
وینس خود بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کرتے ہیں
سی این این کی بیان کردہ سٹوری یہ ہے کہ جے ڈی وینس (جن کی بیوی انڈین ہے) وہ پردے کے پیچھے کردار ادا کرتے ہوئے آگے بڑھے اور صدر ٹرمپ کو مداخلت پر قائل کیاْ وینس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو (خطرناک انتیلی جنس رپورٹ کے متعلق بتانے کے ساتھ) منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا، پھر جمعہ کو (ایسٹرن ٹائم کے مطابق) جے ڈی وینس نے دوپہر کے وقت مودی کے ساتھ بات کی، ہندوستانی وزیر اعظم کو واضح کیا کہ وائٹ ہاؤس کا خیال ہے کہ ڈرامائی طور پر بڑھنے کا امکان ہے کیونکہ تنازع اختتام ہفتہ تک چلا گیا، انتظامیہ کے حکام نے کہا۔ حکام نے بتایا کہ وینس نے مودی کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پاکستان کے ساتھ براہ راست بات چیت کریں اور کشیدگی میں کمی کے لیے دستیاب آپشنز پر غور کریں۔
اس موقع پر، حکام نے کہا، امریکہ کا خیال ہے کہ دونوں فریق بات نہیں کر رہے ہیں، اور انہیں انہیں دوبارہ سودے بازی کی میز پر لانے کی ضرورت ہے۔ وینس نے مودی کے سامنے ایک ممکنہ آف ریمپ کا خاکہ بھی پیش کیا جس کے بارے میں امریکہ سمجھتا ہے کہ پاکستانی کیا کچھ کرنے کے قابل ہوں گے، حکام نے کہا، اگرچہ انہوں نے تفصیلات پیش نہیں کیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کال کے بعد سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے افسران بشمول روبیو نے ہندوستان اور پاکستان میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ رات بھر فون پر کام کرنا شروع کیا۔
انتظامیہ کے عہدیداروں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ معاہدے کے مسودے میں مدد کرنے میں شامل نہیں تھی، اور ان کے کردار کو زیادہ تر دونوں فریقوں کو بات چیت کے لیے اکٹھا کرنے کے طور پر دیکھا۔ لیکن امریکی نقطہ نظر سے، وینس کی مودی کو کال ایک نازک لمحہ تھا۔
ٹرمپ انتظامیہ نے کیسے پینترا بدلا
اچانک وائٹ ہاؤس اور امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پینترا بدلا اور پاکستان کے ساتھ انڈیا کی جنگ بندی کروانے کو امریکہ کا کارنامہ قرار دینے لگے۔ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ روبیو اور وینس نے جنگ بندی کے معاہدے میں "واضح طور پر" فرق کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹامی بروس نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی طے پا گئی ہے، سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر جے ڈی وینس کے درمیان گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہر ملک کے اعلیٰ حکام کے درمیان ہونے والی متعدد بات چیت کا نتیجہ ہے۔
"یہ ایک خوبصورت شراکت داری تھی،" بروس نے نیوز نیشن پر کہا۔ "یہ نائب صدر جے ڈی وینس کا نتیجہ تھا، یقیناً، یہ پوری حکومت وژن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور صدر ٹرمپ کی بصیرت اور وژن کو عملی جامہ پہنا رہی ہے، یقیناً میرے آدمی، سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو۔"
ہندوستان اور پاکستان کیا کہتے ہیں: ہندوستان کے خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے، تاہم، معاہدے کا اعلان کرتے وقت امریکہ کی شمولیت کا ذکر نہیں کیا، اور ایک ہندوستانی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان "براہ راست" ہوا تھا۔ دریں اثناء صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج صبح دعویٰ کیا کہ جنگ بندی امریکہ کی ثالثی میں ہوئی۔
لیکن مذاکرات سے واقف پاکستانی حکومت کے ایک ذریعے نے سی این این کو بتایا کہ امریکہ اور خاص طور پر روبیو نے دونوں فریقین کو راضی کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
بروس نے مزید کہا، "48 گھنٹے ہو چکے ہیں، لیکن یہ وہی ہے جو ہم کرتے ہیں۔" "ہر حکومت کے ساتھ متعدد سطحوں پر متعدد فون کالز ہوئیں، یقینی طور پر اس عرصے کے دوران وزرائے اعظم کے ساتھ۔ آگے پیچھے کی گفتگو اور دونوں، پھر سے جے ڈی وینس، ہمارے نائب صدر، اور سیکرٹری آف اسٹیٹ نے واضح طور پر فرق پیدا کیا۔"
انہوں نے مزید کہا، "ہم امید کے ساتھ مزید بات چیت کا انتظام کرنے اور اس کو برداشت کرنے کے منتظر ہیں۔"
سٹی42: امریکی ٹی وی سی این این کے بعد برطانوی ٹی وی بی بی سی کے صحافی نے بھی پاکستان کی بھارت پربرتری کے بارے میں بتادیا۔
بی بی سی جنوبی ایشیا کے ریجنل ایڈیٹر اینبرسن اتھرجان نےکہا ہےکہ بھارت کو یہ بات ماننی پڑے گی کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت یہ دعویٰ کرسکتا ہے کہ اس نے پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کے باوجود پاکستان کےاندر حملہ کیا۔
برطانوی صحافی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے منصوبے کو ناکام بنادیا گیا
اینبرسن اتھرجان نے کہا کہ بھارت نے اربوں ڈالرزکا اسلحہ خریدا تھا اس کے باوجود ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی42: آج ہفتے کے روز عل یالصبح پاکستان کے کاؤنٹر اوفینسِو آپریشن کے بعد بھارت کے کمیونی کیشن سسٹم کو شدید نقصان پہنچا، اس کے 26 فوجی اڈوں کو برباد کر دیا گیا تو بھارت نے امریکہ سے پاکستان کو جنگ بندی پر قائل کرنے کے لئے کہا، امریکہ کی حکومت نے ترکی سعودی عرب کے ھکومتوں سے پاکستان کے ساتھ رابطہ کاری کی درخواست کی، ان برادر ملکوں کے رہنماؤں کی درخواست پر پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی کرنے پر اتفاق کر لیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان 12 مئی کی دوپہر تک جنگ بندی پر اتفاق ہوا۔ دوست ممالک کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کو بھارت کی طرف سے کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کی خواہش کے پیغامات پہنچائے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ طے ہوا کہ 12 مئی کو بھارت ور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز ملاقات کریں گے۔
بعد میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں اس جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔
سرکاری ذرائع نے کہا، یہ امر اہم ہے کہ اس پیش رفت کو درست تناظر میں دیکھا جائے، بھارت نے 7 مئی 2025ء سے پاکستان کی خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزیاں کیں، جس سے پورے خطے کا امن خطرے میں پڑگیا اس کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔
بھارت کے میزائل اور ڈرون حملوں نے پہلے سے غیر مستحکم سکیورٹی صورتحال کو مزید خطرناک بنادیا، 9 اور 10 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاک فضائیہ کے متعدد اڈوں اور ہوائی اڈوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ان حملوں کے جواب میں پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق استعمال کیا کسی بھی خودمختار ملک کے لیے اپنی سالمیت اور علاقائی حدود پر سمجھوتہ ناقابل قبول ہے۔
پاکستان کا ردعمل اپنی سرزمین اور عوام کے تحفظ کے عزم، حق اور صلاحیت کا اظہار تھا۔پاکستان نے اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں، ہم نے اپنے دفاع کو کامیابی سے یقینی بنایا اور بھارت کو روکنے کے لیے deterrence بحال کی۔
ذرائع کے مطابق بھارت "نیو نارمل" قائم کرنے کی کوشش کر رہا تھا تاکہ خطے میں اپنی بالا دستی مسلط کر سکے تاہم پاکستان نے یہ سازش ناکام بنا دی ہے۔
پاکستان نے واضح کیا ہے کہ "ہم بھارت کی غیر قانونی کارروائیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، 7 مئی کے بعد سے بھارتی اقدامات کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔"بھارت کا رویہ نہ صرف اقوام متحدہ کے چارٹر بلکہ بین الاقوامی ضوابط اور ریاستوں کے مابین تعلقات کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
بھارت کا جنگی جنون اور غیر ذمہ دارانہ رویہ خطے کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے، خاص طور پر جب دونوں ملک ایٹمی طاقتیں ہوں۔
پاکستان کا مؤقف ہے کہ پہلگام حملے پر بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگایا، وزیراعظم پاکستان نے 26 اپریل کو ایک غیر جانب دار، شفاف بین الاقوامی تحقیق کی تجویز دی لیکن بھارت نے جارحیت کا راستہ چنا، اقوام متحدہ، او آئی سی اور کئی ممالک نے تحمل کی اپیل کی لیکن بھارت نے ان پر کان نہ دھرا۔
پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کو شروع سے بھارت کی بدنیتی سے آگاہ کرتا رہا ہے اور حالیہ واقعات نے ان خدشات کی تصدیق کر دی۔ پاکستان نے ایک بار پھر اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
"علاقائی امن ہماری خواہش ضرور ہے لیکن امن یک طرفہ نہیں ہوسکتا، بھارت کو اپنی جارحانہ روش ترک کرنا ہوگی، پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت اور عزم رکھتا ہے۔
سٹی42: برنالہ آزادکشمیر میں انڈین آرمی نے خود اپنی درخواست پر ہونے والی سیزفائر کی چند ہی گھنٹے میں سنگین وائلیشن کر دی۔
دشمن فورسز نے بلا اشتعال برنالہ اور چھمب سیکٹر میں پاکستانی علاقوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔ انڈین آرمی کی بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ سے آزاد کشمیر کے متعدد دیہات متاثر ہوئے ہیں اور دو ہفتوں کی بھارتی جارحیت کے بعد آج شام 4 بجے سیز فائر ہونے سے سکھ کا سانس لینے والے عوام میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔
بھارتی افواج کی جانب سے تحصیل برنالہ کے پرامن دیہات پر بلااشتعال مارٹر شیلنگ جاری ہے، نالی، تھب، پتنی اور گردونواح کے علاقوں میں شدید گولہ کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
پاکستان آرمی بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کا معاہدہ توڑنے کے بعد بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کر رہی ہے۔
سرحدی علاقوں میں ہنگامی حالت ہے، لائن آف کنترول پر بھارتی شیلنگ اور گائرنگ کی زد مین آئے ہوئے دیہات سے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آرمی دفاع وطن کے لیے ہر دم تیار ہے، دشمن کو بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
پاکستان کسی بھی ممکنہ صورتحال کے لئے ہر طرح سے تیار ہے۔
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی42: آزاد کشمیر تعلیمی بورڈ کے انٹر کے امتحانات ملتوی ہو گئے، نیا شیڈول جاری ہوگا
آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور نے انٹر کے 7 سے 10 مئی تک ہونےوالے امتحانات ملتوی کردیئے،امتحانات کا نیا شیڈول 9 مئی کو جاری کیا جائے گا۔
لاہورمیں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ کے امتحانات اور پریکٹیکل آج سے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
7 مئی کو ملتوی ہونےوالے پرچے اور میٹرک کے پریکٹیکلز کے شیڈول کا اعلان بعد میں ہوگا۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر تعلیمی بورڈ کی جانب سے امتحانات سیز فائر کے رسمی اعلان سے پہلے اس وقت ملتوی کئے گئے تھے جب بھارت پاکستان پر مسلسل جارحیت کر رہا تھا۔ اس جارحیت کا سب سے زیادہ نشانہ آزاد کشمیر کے سویلین عوام ہی بن رہے تھے۔ آج شام سیز فائر ہونے سے آزاد کشمیر کے سینکڑوں دیہاتوں میں عوام نے سکھ کا سانس کیا ہے جو لائن آف کنٹرول کے عین اوپر رہتے ہیں اور گزشتہ دو ہفتوں سے بھارت کی سیز فائر لائن پر اندھا دھند فائرنگ اور گولہ باری کو صبر اور استقامت سے بھگت رہے تھے۔
بتایا جا رہا ہے کہ آزاد کشمیر تعلیمی بورڈ پرسوں پیر کے روز امتحانات کا نیا شیڈول جاری کرے گا۔
سٹی42: ہفتہ کی صبح پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص کے صرف چار ہی گھنٹے کی سٹرائیکس نے مودی کی کمر توڑ دی، ڈ ی ایسکلیشن راگ گانے لگا اور عالمی قوتوں کے آگےپاک فوج سے معافی دلوانے کے لئے گڑگڑانے لگا۔
چھبیس عسکری اہداف کی بربادی
پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارت کے 26 فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جن میں براہموس میزائل کے دو ذخیرے، دو ایس 400 میزائل شکن ائیر ڈیفینس سسٹم کی تباہی،من کوٹ، ادھم پور، راجوڑی، اوڑی، کاجی ٹاپ، پھکلیں، ڈنہ پوسٹ، جموں، برنالہ، اکھنور مین اہم ہوائی اڈوں، ملٹری کمانڈ سنٹرز، ہیڈ کوارٹرز، اور دوسرے ا بہت اہم سٹریٹیجک اہداف کی تباہی شامل ہے۔
سائبر حملوں نے کمر توڑ دی
پاکستان نے سائیبر حملے کر کے انڈیا کی بہت بنیادی سٹریٹیجک انسٹالیشن ملٹری سیٹلائٹ کو جام کر دیا۔ پھر سائبر حملے کر کے بھارت کے بجلی کی سپلائی کے نظام کو مفلوج کر دیا، ستر فیصد گرڈ سٹیشنز نے کام کرنا چھوڑ دیا، کروڑوں گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔ پھر پاکستان کے سائبر گوریلوں نے ایک کے بعد ایک وار کرتے کرتے بھارت کی بہت سی سرکاری، دفاعی اور سٹریٹیجک اہمیت کی ویب سائٹیں ہیک کر لیں، وہاں موجود اہم خفیہ دیتا اٹھا کر ڈیپ دیب میں فروخت کے لئے ڈھیر لگا دیئے۔
ڈپلومیٹک چینلز سے پیغام
اس دوران پاکستان کی قیادت نے اعلی ترین سطح سے ڈپلومیتک سرکلز میں یہ پیغام بھیجا کہ پاکستان بھارت کی مزید جارحیت کو ہرگز ہرگز برداشت نہیں کرے گا، پاکستان نے آج صبح جو حملے کئے وہ سب اپنے ائیر بیسز پر تین حملوں کا جواب ہیں۔
پاکستان نے اب تک صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے، اگر بھارت نے مزید جارحیت کا راستہ چنا تو بھارت کے بڑے اہداف پر حملے کرنے سے دریغ نہیں کیا جائے گا، بھارت کی معاشی طاقت کی ریڑھ کی ہڈی بھی حملوں کی زد میں آئے گی۔
نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس
ڈپلومیٹک چینلز سے اس پیغام کے ساتھ ہی پاکستان کے پرائم منسٹر شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ اس اجلاس کی طلبی سے بھی دنیا کے ڈپلومیٹک سرکلز مین اور نئی دہلی میں یہ پیغام گیا کہ پاکستان اپنے طاقت کے مرکز میں بیٹھ کر اپنی بقا کے لئے اہم ترین فیصلہ کرنے والا ہے۔
یہ فیصلہ کیا ہو سکتا ہے اس کی تفصیل ڈیفینس اینالسٹوں نے نیوز چینلز کے کیمروں کے سامنے بیتھ کر کھول کھول کر بتا دی، یہ گھاس تک نہ اگنے کی حد تک پہنچا دینے والے سٹریٹیجک فیصلے ہین جو پاکستان کی قیادت غیر رسمی طور پر کر چکی ہے، اب نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے آئینی فورم پر بیٹھ کر ان غیر رسمی فیصلوں کو حتمی قانونی شکل دینا ہے۔ ان فیصلوں کے بعد دشمن جو کرےگا وہ بھرے گا۔
پاکستان نے چار گھنٹے کے کاؤنٹر اوفینس سے ہر محاذ پر ہر سطح پر مؤثر ڈیٹرنس قائم کر کے دشمن اور دنیا، سب کو دکھا دیا، بتا دیا اور سمجھا دیا کہ میلی آکھ سے دیکھنے کا سلسلہ فی الفور نہ رکا تو آنکھ ہی باقی نہیں رہے گی۔
پاکستان کا کاؤنٹر اوفینسو شروع ہونے کے بعد بھارت کا جواب: خاموشی، خاموشی اور بزدلانہ خاموشی
بھارت کے حکومت سے لے کر میڈیا ت کسب کو آج ہفتے کی صبح اولین ساعتوں میں پاکستان کا کاؤنٹر اوفینسو شروع ہونے کے بعد سانپ سونگھ گیا، پاکستان کے ھملے ہمہ گیر، کئی جہتوں مین، کئی سطحوں پر اور تقریباً ایکیوریٹ تھے، ان حملوں کا کہیں سے کوئی معمولی جواب بھی نہیں آیا، ایک رات پہلے جمعرات ور جمعہ کی درمیانی رات کو پاکستان کے لئے قیامت کی رات قرار دینے والے میڈیا بھونپؤں کی سِٹی گم ہو گئی، سب نے مکمل خاموشی اوڑھ لی۔
بھارت کی ڈپلومیٹک سرکلز میں ڈی ایسکلیشن میں مدد کرنے کی درخواست
ہندوستان نے ہفتے کے روز اشارہ کیا کہ وہ اپنے تنازعہ یہیں پر روکنےکے لئے تیار ہے۔ ڈی ایسکلیشن چاہتا ہےاور بات چیت چاہتا ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے ابتدا مین ہی کہا تھا کہ اگر بھارت مزید حملے روکتا ہے تو پاکستان کشیدگی میں کمی پر غور کرے گا۔ تاہم، اسحاق ڈار نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے کوئی حملہ کیا تو "جواب دیا جائے گا۔"
ڈار نےے یہ پیغام امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو بھی پہنچایا، روبیو نے نئی دہلی سے بات کرنے کے بعد ان سے رابطہ کیا تھا ۔
ڈار نے مزید کہا کہ "ہم نے جواب دیا کیونکہ ہمارے صبر کی حد ہو گئی تھی۔ اگر وہ یہاں رک گئے تو ہم بھی رکنے پر غور کریں گے۔"
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42:پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم نے دشمن پر قہر ڈھا دیا۔
پاکستانی فتح1میزائل سسٹم کےذریعے متعددبھارتی اہداف کو نشانہ بنایاگیا۔پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم سےبھارتی اہداف کونشانہ بنانے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔
حملے میں دشمن کےمتعدد ٹھکانے تباہ اور بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔
سٹی42: پاکستانی سائبر فائٹرز نے بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا۔
پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی ابھی ابتدا ہے کہ بھارت کی دفاعی اور اوفینس کی صلاحیتوں کا بھرکس نکل گیا۔
پاکستان آرمی کے سائبر وارئیرز نے تابڑ توڑ حملے کر کے بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لی ہیں۔
پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا جس میں بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ بھی شامل ہے۔
ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹگیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری سٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں۔
ہیک کی گئی سائٹس کا مکمل مواد اڑا دیا گیا ہے۔
ہیک کی گئی مزید ویب سائٹس میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکورٹی فورسز، یونیک آڈنٹیفیکش اتھارٹی آف انڈیا کا ڈیٹا لیک کر دیا ہے۔
ڈیٹا لیک سائٹس میں انڈین ائیر فورس، مہاراشٹر الیکشن کمیشن اور دیگر شامل ہیں،اس کے علاوہ 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کر لیے گئے ہیں۔
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42:بھارت کا ملٹری سیٹلائیٹ سسٹم جام کر دیا گیا۔
ملٹری سیٹلائیٹ سسٹم جام ہونے کا مطلب کہ بھارت کا ڈیفنس سسٹم ناکارہ ہو گیا ہے۔پاکستان نے بھارت کا جدید دفاعی نظام ایس400 تباہ کر دیاہے۔پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر نے ایس 400 کو نشانہ بنایا۔
راجوڑی میں پاکستان میں دہشت گردی کرانے والابھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
سٹی42: آدم پور میں پاکستان ائیر فورس کے جے ایف تھنڈر طیاروں نے ایس 400 سسٹم برباد کر ڈالا۔
جی ہاں جے ایف تھنڈر کے ہائیپر سونِک میزائل بھی چل رہے ہیں۔
انڈیا کا ائیر ڈیفینس سسٹم ایس 400 روس کا بنا ہوا ہے۔ انڈیا نے ایس بہت مہنگے ائیر ڈیفینس سسٹم کو خرید کر ادھم پور میں انسٹال کرنے کے بعد یہ تصور کر لیا تھا کہ اب اس کے بہت سے علاقہ میں ائیر ڈیفینس نا قابلِ تسخیر ہو گیا لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جے ایف سیونٹین کا تھنڈر انڈیا کی فوجی قیادت کے تصور سے کچھ زیادہ تھنڈرس نکلا۔
اس کامیابی کے بعد پاکستان کی سرحد سے نئی دہلی تک بہت وسیع علاقہ میں پاکستان کے میزائلوں اور جہازوں کے لئے صاف شفاف کوریڈور بن گیا ہے۔
بھارت کے پاس کل تین ایس 400 سسٹم ہیں۔ ان میں سے ایک سسٹم جنوبی انڈیا میں ہے۔ ایک کو ابھی کچھ دیر پہلے جے ایف تھنڈر نے خاکستر کر دیا ہے۔
ڈیفینس ایکسپرٹس بتا رہے ہیں کہ اس ایک کامیابی سے پاکستان کے میزائلوں اور بمبار طیاروں کے لئے بہت سی کامیابیوں کے راستے کھل گئے ہیں۔
انڈیا کے پاس اس ائیر ڈیفینس سسٹم کی بربادی سے ہونے والے نقصان کو فوری طور پر ری کور کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں۔
ایک ہی میزائل نے آدم پور مین ڈیفینس کوریدور پو کاستان کے لئے اوفینس کوریدور بنا دیا ہے۔ اسے اللہ کی خاص نصرت تصور کیا جا سکتا ہے۔
آپریشن کا آغاز نماز فجر کے وقت کیا گیا۔ پاکستان نے "فتح ون" میزائل فائر کر کے بنینا مرصوص کاؤنٹر اوفینسیو کا آغاز کیا۔
پاکستانی فضائیہ اور ڈرونز نے کئی بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا جن میں پٹھان کوٹ ایئرفیلڈ، ادھم پور ایئربیس، بیاس میں براہموس میزائل ڈپو اور آدم پور میں جدید S-400 سسٹم شامل ہیں۔
اہم اہداف اور نقصانات کی تفصیلات:
S-400 ائیر ڈیفنس سسٹم (آدم پور): جے ایف-17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائل سے تباہ، مالیت 1.5 بلین ڈالر تھی۔
ادھم پور: تین میزائلوں سے حملہ، ائیر ڈیفنس سسٹمز مکمل تباہ۔
پٹھان کوٹ: فضائی اڈے پر درست نشانہ۔
جالندھر، گجرات، دہلی ریجن، راجستھان، سری نگر: مختلف فضائی و فوجی تنصیبات نشانہ بنیں، سری نگر میں 20 بھارتی فوجی ہلاک۔
چندی گڑھ: اسلحہ کا ذخیرہ مکمل طور پر غیر فعال۔
سورت گڑھ اور آدم پور ایئرفیلڈز: مکمل تباہی کا شکار۔
سائبر وار فیئر اور معاشی نقصان:
پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے سائبر حملوں کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی گھروں کو ناکارہ بنا دیا، جس سے ملک بھر میں اندھیرا چھا گیا۔
May 05, 2026
سٹی42: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس فوراً طلب کر لیا ہے۔
پاکستان پر آج صبح دو بھے بھارت کے میزائل حملوں کے بعد پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کر دیا ہے۔ اب تک اس آپریشن کے دوران انڈیا کے کئی فوجی اڈے تباہ کئے جا چکے ہیں اور ایک بھی سویلین کاژیولٹی رپورٹ نہیں ہوئی۔
نیشنل کمانڈ اتھارٹی پاکستان کا سٹریٹیجک نعویت کے اہم ترین فیصلے کرنے کا فورم ہے۔ اس اتھارٹی کی مشاورت سے اہم ترین سٹریٹیجک فیصلے کئے جاتے ہیں۔
پاکستان کی حکومت آج علی الصبح واضح پیغام دے چکی ہے کہ اگر بھارت کی جارحیت جاری رہی تو پاکستان ہائی ویلیوڈ ٹارگٹس کو بھی جنگ میں نشانہ بنائے گا۔
پاکستان کی قیادت جنگ کی گریویٹی کو مدنظر رکھ کر ایسکلیشن کی ڈائنامکس کو سمجھتے ہوئے اہم ترین فیصلے کرے گی۔
اس اہم اجلاس میں پاکستان کی بقا کو یقینی بنانے کے لئے دشمن کی کمر توڑ دینے کی آخری حد تک جانے کے فیصلے ہونے کا قوی امکان ہے۔
ڈیفینس اینالسٹس بتا رہے ہیں کہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس آج طلب کئے جانے کا سادہ سگنل ہے کہ پاکستان اپنی بقا کے لئے انتہائی ضروری فیسلے کرنے جا رہا ہے۔
پاکستان کو ڈیٹرنس فوری طور پر اسٹیبلش کرنا ہے۔
پاکستان کی سیاسی قیادت کا عندیہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کرنے سے ہی تمام متعلقہ ڈپلومیٹک حلقوں تک پہنچ چکا ہے۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس ہو گا تو مزید واضح وہ جائے گا کہ پاکستان اپنی بقا کے لئے کیا کرنے جا رہا ہے۔
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی42: مقبوضہ کشمیر میں ادھم پور بیس کو پاکستانی میزائلوں نے تباہ کیا، اس واقعہ کو ایک گھنٹے سے زیادہ وقت گزر چکا ہے۔ اب اس اڈے کی بربادی کی ویڈیو کلپ سامنے آ گئی ہے۔
اس ویدیو میں صبح کی نیم تاریکی مین ادھم پور اڈے سے آگ کے شعلے اور دھویں کے مرغولے اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔
سٹی42: پاکستان کے ڈرون سیر کرتے بھارت کے دارالحکومت کا لال قلعہ دیکھنے پہنچ گئے۔ لال قلعے کی سیر کرنے کے بعد پاکستانی ڈرون مودی جی کو ڈرانے کے لئے نئی دہلی جا نکلے ہیں۔
یہ مصدقہ اطلاعات ہیں۔ پاکستانی درونز کی نئی دہلی میں ویڈیو فوٹیج سامنے آ چکی ہیں۔ ۔ پاکستان کے دل لاہور سے دہلی کا فاصلہ چار سو کلومیٹر سے کشھ ززیادہ ہے۔
نئی دہلی میں جنہوں نے رات جاگ کر گزاری اب ان کی آنکھوں کی نیند یہ دیکھ کر اڑ گئی کہ پاکستانی دڑون نئی دہلی کی فضا میں اٹھکیلیاں کر رہے ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈرون دہلی میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ پیچھے پاکستان میں اپنی ہینڈلرز کو پہنچا چکے ہیں۔ اب نئی دہلی میں اہداف کی تازہ ترین صورتحال پاکستانی ہینڈلرز کے پاس ہے۔
اگر پاکستان چاہے گا تو وہ اپنے ہائیپر سونِک میزائلوں کو نئی دہلی کی ایکوریٹ لوکیشنز دے کر وہاں بھیج سکیں گے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اب یہ بھارت کی حماقت میں گندھی ہوئی قیادت پر منھصر ہے کہ وہ حماقت سے باز آتی ہے یا مزید سزائیں بھگتنے پر ہی اصرار کرتی ہے۔
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی42: آدم پور ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر ڈالا۔
آدم پور سے آج رات بزدل نے اپنے ہی شہر امرتسر پر پانچ میزائل گرائے تھے، اسی ائیر فیلڈ سے پاکستان اور افغانستان پر بھ میزائل گرائےگئے تھے۔
پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کے آگاز کے ایک ہی گھنٹے میں کئی اہم فوجی تنصیبات کو ملیا میٹ کرنے کے بعد اب آدم پور اڈے کو بھی برباد کر دیا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کے جی ٹاپ انڈین آرمی کا نرو سنٹر ہے جسے پاکستان نے تباہ کر دیا۔
ادھم پور کشمیر مین انڈیا کی اہم ترین ائیر بیس ہے ، یہاں سے رفائل جہازوں نے بھی پاکستان پر سٹرائیکس کی تھیں۔ پاکستان کے جواب کی ابتدا میں ہی اندیا کے کشمیر مین یہ اہم اثاثے خاکستر ہو گئے۔
سٹی42: پاکستان میں الحمدللہ خوبصورت صبح آغاز ہو چکی ہے لیکن پڑوسی ملک بھارت میں ہندوتوا کی برتری کے وہم میں مبتلا عاقبت نااندیش قیادت کی حماقت کے نتیجہ مین ستر فیصد بجلی کے گرڈ سٹیشن ناکارہ ہو گئے ہیں۔
یہ ایک تباہ کن سائیبر اٹیک ہے۔ بھارت کے بہت سے علاقت بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔
اس حملے میں بھارت ک یعاقبت نا اندیش قیادت کے لئے عبرت ہے۔ پاکستان کی عسکری قیادت نے 22 اپریل سے ہو رہی مسلسل الزام تراشی سے لے کر 7 مئی کو کئی مساجد شہید کر دیئے جانے تک ہر ممکن تحل کیا لیکن آج صبح دو بجے بھارت نے پاکستان کے تین ائیر بیسز پر میزائلوں سے براہ راست حملے کر کے پاکستان کے عوام کو سڑکوں پر آنے اور بدلہ لینے کا مطالبہ کرنے پر مجبور کر دیا۔
عوام کے مطالبہ پر پاکستان آرمی نے جواب دینے کا آغا محض ایک ہی گھنٹہ پہلے کیا ہے۔ آغاز ہی مین بھارت کے ستر فیصد گرڈ سٹیشن بجلی کی فراہمی جاری رکھنے کے معذور ہو گئے۔
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی42: ڈرون بچے اڑاتے ہیں، پاکستان نے آغاز ہائیر سانِک میزائل سے کیا ہے۔
اوڑی کا سپلائی ڈپو تباہ کر دیا گیا ہے۔ ک
کے جی ٹاپ کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی اڑا دیا ہے۔
کیونکہ پاکستان حتی المقدور تحمل کرنے کے بعد آخر کار آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کر چکا ہے۔
یہ جنگ دشمن نے مسجدوں پر بے سبب حملے کر کے چھیڑی ہے، بے گناہ معصوم سویلین بچوں، عورتوں کے خون کے چھینٹے اڑا کر ہمیں اشتعال دلایا لیکن ہم نے تحمل کیا، درجنوں ڈرون بھیج کر ہمیں خوفزدہ کرنے کی بچگانہ کوشش کی ، ہم نے تحمل کیا، ہمارے تی نائری بیسز کو براہ راست میزائلوں کا نشانہ بنانے کی کوششش کی تو پاکستان کے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ عوام جواب دینا چاہتے تھے، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے جواب دینے کا آغاز فتح میزائل سے کیا ہے۔ آغاز فتح سے ہوا ہے تو انجام مکمل فتح کے سوا کچھ نہیں ہو گا۔
سٹی42: پاکستان نے پٹھان کوٹ بیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ پاکستان نے براہموس میزائلوں کا ایک سٹوریج بھی تباہ کیا ہے۔ یہ سٹوریج بیاس کے علاقہ میں ہے۔
اس سے پہےل مصدقہ اطلاعات آئیں کہ پاکستان نے ادھم پور ائیر بیس کو کباڑ کا ڈھیر بنا دیا ہے، ادھم پور ائیر بیس پر تین میزائل فائر کئے گئے تھے۔ تینوں میزائل ہدف پر پہنچ کر اپنا کام مکمل کر چکے ہیں۔
پاکستان کے جانبازوں نے فتح میزائل کچھ دیر پہلے لانچ کیا تھا، اب بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان کا فتح میزائل ہدف کو فتح کر چکا ہے۔
فتح پاکستان کا سپیرئیر ٹیکنالوجی کا شاہکار ہائیپر سونِک میزائل ہے جسے راستے مین روکنا کسی کے لئے ممکن نہیں۔
May 05, 2026
May 05, 2026
وسیم عظمت: پاکستان نے آپریشن بنیانِن مرصوص کا آٖغاز کر دیا ہے۔
بنیانِن مرصوص قران پاک کی ایک آیت کے الفاظ ہیں۔ اس کا لفظی معنی سیسہ پلائی دیوار ہے۔
قران پاک کی آیت: اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہ صَفَّا کَاَنَّھُمْ بُنْیَانٌ مَّرَصُوْصٌ
ترجمہ: بیشک اللّٰہ تعالیٰ ان لوگوں سے محبت فرماتا ہے جو اس کی راہ میں جنگ کے دوران اس طرح صفیں باندھ کر لڑتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی دیوار ہیں
عاقبت نا اندیش دشمن نے آج پاکستان کو بار بار جارحیت کر کے جواب دینے پر مجبور کر دیا تو پاکستان آرمی نے بنیانِ مرصوص آپریشن لانچ کر دیا ہے۔
پاکستان آرمی کے چیف پہلے وارننگ دے چکے ہیں کہ دشمن فوجی کارروائی کرنے کی حماقت نہ کرے، فوجی کارروائی کا آغا کیا تو وہ محض آغاز کرے گا، اس کے بعد کیا کرنا ہے یہ ہم طے کریں گے۔
اب جنرل عاصم منیر کے الفاظ کو عملی جامہ پہنانے کا آغاز ہو چکا ہے۔
آپریشن بیان مرصوص کے آغاز سے پہلے راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں شہریوں نے سڑکوں پر آ کر پاکستان آرمی کی قیادت سے یہ ہی مطالبہ کیا تھا کہ جواب دیا جائے۔ اب سیسہ پلائی دیوار دشمن کے سامنے ڈٹ گئی ہے۔ دشمن کو سزا دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے اور یہ سراسر دشمن کی خود منتخب کی ہوئی سزا ہے۔
سٹی42: اپنے داخلی مسائل کو ایسکٹڑنلائز مت کرو اوراپنے ایکٹرنل پرابلمز کو انٹرنلائز نہ کرو۔
پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل احمد شریف نے یہ بات جمعہ کی سہ پہر اپنی نیوز کانفرنس میں دشمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہی تھی۔ دشمن نے اس مشورے کو نظر انداز کر دیا اور آج دس مئی کو صبح دو بجے پاکستان ائیر فورس کی تین ائیر بیسز پر براہ راست حملے کر کے پاکستان کو جنگ پر مجبور کر دیا۔
اب پاکستان مجبوراً جنگ کا آغاز کر چکا ہے۔
پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے پہلے خبردار کیا تھا کہ فوجی کارروائی بھارت کا آپشن ہو گا، بھارت نے فوجی کارروائی کی تو وہ جنگ شروع کرے گا، اس کے بعد کیا کرنا ہے یہ ہم طے کریں گے۔
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی42: پاکستان کی مسلح افواج وطن کے دفاع کے لئے تمام سرحدوں پر ہمہ وقت چوکس ہیں۔ دشمن کے ہر وار کا اس وار سے دوگنا جواب دیا جا رہا ہے۔
دشمن نے آج پہلی مرتبہ براہ راست پاکستان کی ملٹری تنصیبات پر حملے کئے، پہلے ڈرون بھیجے اس کے بعد رات دو بجے کے لگ بھگ پاکستان ائیر فورس کی تین ائیر بیسز پر میزائلوں سے حملے کئے۔۔ اب پاکستان نے دشمن کی فوج کے حملوں کا باقاعدہ جواب دینے کا آغاز کر دیا ہے۔
6 اور 7 مئی کی درمیانی رات جب بھارت نے نلا اشتعال پاکستان کے چھ علاقوں مین سویلین مساجد پر میزائلوں سے حملے کئے تو پاکستان ائیر فورس نے میزائل حملوں کے لئے آنے والے لڑاکا جہازوں کا پیچھا کیا اور پانچ لڑاکا جہاز مار گرائے تھے۔
کل جمعہ کے روز بھارت نے بلا اشتعال پاکستان کے بہت سے علاقوں پر ڈرون سے حملے کئے، پاکستان نے دن بھر کے دوران 80 کے لگ بھگ ڈرون مار گرائے۔
اس کے بعد اندیا نے پاکستان کے تین ائری بیسز پر حملے کئے تو پاکستان نے جواب میں اندین فوج کی تنصیبات پر براہ راست حملے شروع کئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع بتا رہے ہیں کہ یہ جوابی حملے اس وقت جاری ہیں۔
سٹی42: پاکستان نے علی الصبح بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
جوابی کارروائی جاری ہے۔
عسکری ذرئع نے بتایا ہے کہ جوابی کارروائی میں صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی42: بھارت کی مایوسی میں جلد ہی اضافہ ہو گا۔پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان نے یہ بات بھارت کے تین ائیر بیسز پر ناکام میزائل حملوں کے بعد کہی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بھارت کے ناکام میزائل ھملوں کی ابتدائی اطلاع دینے کے بعد کہا تھا کہ بھارت تیار رہے، پاکستان جواب دے گا۔
اس کے بعد جنرل احمد شریف چوہدری دوبارہ ٹی وی پر ظاہر ہوئے، انہوں نے بتایا ک ہبھارت کے تینوں ائیر بیسز پر حملے عملاً ناکام بنا دیئے گئے ہیں۔
اس کے بعد پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم ک یکمرشل فلائتس کے لئے بند کر دی گئیں۔
اب جنرل احمد شریف بتا رہے ہیں کہ بھارت کی مایوسی مین جلد ہی اضافہ ہو گا۔
لاہور میں علی الصبح اس وقت بہت سے لوگ سڑکوں پر ہیں، بہت سے گھروں میں جاگ رہے ہیں، کچھ ٹی وی سکرینوں کے آگے بیٹھے ہیں اور کچھ مصلوں پر بیٹھے ہیں۔ سب شہری انتظار کر ہے ہین اس خبر کا جو بتانے کے لئے جنرل احمد شریف بھی انتظار کر رہے ہیں۔
سٹی42: پاکستان پر بھارت کے ہر حملے کے ساتھ پاک فوج اور پاکستان یعوام کے حوصلے مزید بلند ہو رہے ہیں۔
یہ بات پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پاکستان کی تین ائیر بیسز پر دشمن کے بزدلانی میزائل حملوں کے بعد میڈیا پر ہنگامی نیوز بریفنگ کے دوران کہی ہے۔
جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ بھارت کے ہرحملے کو پاکستان ناکام بنا رہا ہے۔
پاک فوج ہمی وقت وطن کے دفاع کے لےئ تیار ور چوکس ہے۔
آج رات بھارت کے فائر کئے ہوئے بیشتر میزائلوں کو پاکستان نے راستے میں ہی ناکارہ بنا دیا۔
جرن لاحمد شریف چوہدری نے خبردار کیا کہ بھارت نے عدم توازن پیدا کر کے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل دیا ہے۔
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی42: راولپنڈی میں شہریوں کی بہت بڑی تعداد نور خان ائیر بیس پر پہنچ گئی ہے۔
راولپنڈی کے شہری پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔
نور خان ائیر بیس آج صبھ دو بجے کے بعد بھارت کی ننگی جارحیت کا نشانہ بنا ہے۔ بھارت نے پاکستان کے دو دوسرے ائیر بیسز کے ساتھ راولپنڈی مین واقع نور خان ائیر بیس پر بھی میزائل فائر کئے ہیں۔ نور خان ائیر بیس پر میزائل پھٹنے سے دھماکوں کی زور دار آوازیں سنائی دیں لیکن کوئی جانی اور دیگر نقصان نہین ہوا۔
پاکستان آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ پاکستان ائیر فورس کے تمام اثاثے مھفوظ ہیں۔
اس بلا اشتعال شر انگیز کی خبر ہوتے ہی راولپنڈی مین بہت سے شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔ جب جنرل احمد شریف چوہدری نے نور خان ائیر بیس پر بھارت کے حملے کی ٹی وی پر آ کر تصدیق کر دی تو شہری بڑی تعداد میں نور خان ائیر بیس پہنچ گئے اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگانے لگے۔
سٹی42: بھارت نے پاکستان ائیرفورس کے تین بیسز پر فضا سے میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ پاکستان کے مرید ائیر بیس، شورکوٹ ائیر بیس اور راولپنڈی کے نور خان ائیر بیس، کو نشانہ بنایا ہے۔ پاکستان نے جواب دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
آج نصف شب گزرنے کے بعد کینہ پرور مودی پڑوسی کی مسلسل جارحانہ حرکتوں کے بعد سوشل میڈیا پر اطلاع آئی تھی انڈیا نے نور خان ائیر بیس، شور کوٹ ائیر بیس پر میزائلوں کے حملے کئے ہیں۔ اب پاکستان آرمی کے ترجمان نے ان حملوں کی تصدیق کی ہے ۔
جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرے۔
افغانستان بھی انڈیا کی جارحیت کا نشانہ
اپنی ہنگامی بریفنگ میں جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ بھارت نے افغانستان پر بھی میزائل فائر کئے ہیں۔
پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ
پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں، بھارت اپنے پاگل پن سے پورے خطے کو جنگ کی طرف ڈھکیل رہا ہے،ہمارے جواب کا انتظار کرو۔
پاکستان سے پہلے اپنے ہی شہر امرتسر کو نشانہ بنایا
آج صبح پونے دو بجے یہ بریکنگ نیوز آئی تھی کہ انڈیا کی فوج نے آدم پور سے اپنے ہی شہر امرتسر پر چھ بیلسٹک میزائل فائر کئے ہیں۔ ان مین سے ایک میزائل مس فائر ہو کر آدم پور مین ہی گر گیا اور پانچ میزائل امرت سر مین گرے جو مشرقی پنجاب میں واقع ہے اور جہاں سکھ مذہب کے پیروکاروں کا مقدس گوردوارہ دربار صاحب واقع ہے۔
پاکستان آرمی کے ترجمان نے فوری طور پر ہنگامی میڈیا بریفنگ کی اور دنیا کو بتایا کہ امرتسر مین پانچ بیلسٹک میزائل اندیا نے اپنے ہی علاقہ سے خود گرائے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا یہ ایک خطرناک اور عقل سے ماورا حرکت ہے۔ پاکستان بھارت کی اقلیتوں سے ہمدردی رکھتا ہے۔
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی42: واشنگٹن پوسٹ نے بھی بھارت کے دوسرے رافیل طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کردی۔
واشنگٹن پوسٹ نے بتایا کہ ویڈیوز کے جائزے سے تصدیق ہوگئی کہ ملبہ فرانس کے تیار کردہ جنگی جہازوں کا ہے۔ملبہ بھارتی ایئرفورس کے زیر استعمال جنگی جہازوں سے مطابقت رکھتا ہے۔
پاکستان ائیر فورس نے 6اور 7 مئی کی درمیانی رات بھارتی جارحیت کے جواب میں دو ہی منٹ بعد اپنے فائٹر طیاروں کو حرکت مین لا کر دنیا کی سب سے بڑی ڈاگ فائٹ لڑی تھی جس میں دشمن کے تین رافیل طیاروں سے پانچ بمبار طیارے گرائے تھے۔
بھارت اپنے طیاروں کی تباہی کو اپنے عوام سے اب تک چھپا رہا ہے لیکن دنیا تین روز کے دوران شواہد اکٹھے کر کے یہ جان چکی ہے کہ چھ اور سات مئی کی درمیانی رات پاکستان ائیر فورس نے انڈیا کی ائیر فورس کا کیا حشر کیا تھا۔
سٹی42: پاکستان نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے لئے پاکستان آئے ہوئے غیر ملکی کرکٹرز کو حفاظت کے ساتھ رخصت کر دیا ہے۔
پی ایس ایل سیزن ٹین میں شریک تمام غیر ملکی کرکٹرز پاکستان سے واپس چلے گئے ہیں۔
بھارت کی بزدلانہ سازشی جارحیت کے سبب پاکستان کرٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 10 کے باقی 7 میچ غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیئے ہیں۔
پی ایس ایل کھیلنے کے لئے پاکستان مین موجود غیر ملکی کھلاڑیوں اور براد کاسٹنگ کریو کو ر آج پاکستان سے وانہ کر دیا گیاہے ۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق پی ایس ایل میں شریک تمام غیر ملکی کھلاڑیوں ار براڈ کاسٹنگ کریو کو ایئر فورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے واپس بھیج دیا گیاہے ۔
(24 نیوز)بھارتی جارحیت کے پیش نظر پاکستان کرٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 10 ملتوی کر دیاہے جس کے بعد غیر ملکی کھلاڑی اور براد کاسٹنگ کریو کو روانہ کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں شریک تمام غیر ملکی کھلاڑیوں ار براڈ کاسٹنگ کریو کو ایئر فورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے واپس بھیج دیا گیاہے ۔
پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے اور آج کی پریس کانفرنس میں ایئر وائس مارشل اورنگزیب کی جانب سے بھارت کے تین رافیل سمیت پانچ طیاروں کو زمین بوس کرنے کے تمام ثبوت بھی غیر ملکی میڈیا کے سامنے پیش کر دیئے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں :پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی42: انڈیا نے اپنی پہلگام فالس فلیگ آپرشن سے شروع کی ہوئی مذموم سازش کو آگے بڑھاتے ہوئے مجرمانہ طریقہ سے انڈیا کے ہی شہریوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنا دیا۔ آج صبح پونے دو بجے یہ بریکنگ نیوز آہی ہے کہ بھارت نے چھ بیلسٹک میزائل اپنے ہی شہروں پر چلا دیئے ہیں۔
پاکستان آرمی کے ترجمان نے ابھی بتایا ہے کہ انڈیا نے کچھ دیر پہلے چھ بیلسٹک میزائل اپنے ہی ملک پر چلا دیئے ہیں۔ ان میں سے ایک میزائل آدم پور میں گرا ہے اور پانچ میزائل مشرقی پنجاب کے شہر امرتسر میں گرے ہیں۔
پاکستان آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد چوہدیری نے آج صبح پونے دو بجے ہنگامی میڈیا بریفنگ کی اور بتایا کہ انڈیا اپنے ہی سکھ شہریوں کو بیلسٹک میزائلوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انڈیا نے یہ چھ میزائل آدم پور سے فائر کئے، ایک میزائل آدم پور میں ہی گر گیا، پانچ میزائل امرتسر میں گرے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے ڈائریکتر جنرل نے واضھ کیا کہ ہماری ہمدردیاں اندیا کی اقلیتوں کے ساتھ ہیں۔ بھارت واضح طور پر انڈیا کے شہری سکھوں کو نقصان پہنچا رہا ہے، پاکستان کو سکھوں کے ساتھ ہمدردی ہے۔
جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، بھارت بدحواسی میں پنجاب کے سکھ شہریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔
سٹی42: بھارتی بحریہ پاکستان کی جانب میلی نگاہ سے بڑھی تو اسے بحیرہ عرب میں غرق کر دیں گے; پاکستان نیوی نے یہ وارننگ آج جمعہ کے روز انگلینڈ کی ایک نیوز آؤٹ لیٹ کی طرف سے پاکستان کے ساحلی شہر کراچی پر انڈیا کے آج شب کسی وقت حملے کی "خبر" کو لے کر پھیلائی جانے والی افواہوں کے ردعمل مین کہی ہیں۔
پاکستان نیوی نے کہا ہے کہ وہ دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچر کا مقابلہ کرنے کے لیےتیار ہے۔
پاکستان نیوی کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی نیوی اگر پاکستان کی جانب میلی نگاہ سے بڑھے گی تو اسے بحیرہ عرب میں غرق کردیا جائےگا۔
آج جمعہ کے روز برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے رپورٹ کیا تھا کہ بھارت نےسپر سانک کروز میزائل سےلیس اپنے جنگی جہاز پاکستان کی جانب روانہ کردیئے ہیں، یہ جنگی جہاز کراچی کی بندرگاہ کو نشانہ بنائیں گے۔
بتژ نیوز آؤٹ لیٹ نے انڈین فوجی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ بھارت نے طیارہ بردار جہاز، ڈیسٹرائیرز، فریگیٹس اور اینٹی آبدوز جہاز روانہ کیے گئے ہیں جو پاکستانی ساحل سے 300 سے 400 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ہیں۔ان میں سے بعض روس کے بنائے گئے سپر سانِک میزائل میزائل سے لیس ہیں ۔ بھارت نے اس روسی میزائل کا ہندوتوائی نام براہموس رکھا ہوا ہے۔
برٹش اخبار نے لکھا کہ پاکستان کی تجارت 60 فیصد حصہ کراچی کی بندرگاہ سے ہوتی ہے اور یہ شہر پاکستان کی تجارت کیلئے شہ رگ تصور کیا جاتا ہے۔
اس اخبار نے صحافتی بددیانتی کرتے ہوئے اس رپورٹ کو بناتے ہوئے پاکستان کے فوجی ترجمان سے رابطہ نہیں کیا۔ اس نام نہاد رپورٹ کو انڈیا کے پروپیگنڈٓ کرنے والوں نے جھوٹ کا پروپیگنڈا کرنے کے لئے استعمال کیا اور یہاں تک جھوٹ گھرے گئے کہ آج (جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات) کراچی کی خیر نہیں۔ اب رات نصف سے زیادہ بیت چکی ہے، کیلینڈر پر 10 تاریخ شروع ہوئے ڈیرھ گھنٹہ ہو چکا ہے اور انڈیا کے میزائل بردار جنگی جہاز کراچی کی طرف بڑھنا تو درکنار نظر اٹھا کر دیکھنے کی بھی ہمت نہیں کر پا رہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان نےکہا ہے کہ جس طرح پاک فضائیہ نے دشمن کو چاروں شانے چت کیا ہے اور وہ اپنے طیاروں کا ملبہ اپنے میڈیا کو دکھانے سے گریز کررہا ہے۔ افواج پاکستان کا دوسرا ونگ پاک بحریہ بھی اپنی صلاحیتیں دکھانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ پرسکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بحریہ کا کو کوئی بھی جہاز ابھی اس قدر قریب نہیں کہ پاکستان کو نشانہ بناسکے، تمام شہر اور شپنگ لین مکمل محفوظ ہیں۔
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی42: پاکستان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمزاستعمال کرنے والے شہریوں کو کل اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب انہیں پتہ چلا کہ اب وہ تمام سوشل پلیت فارمز کو کسی پراکسی کے بغیر براہ راست استعمال کر سکتے ہیں۔
پاکستان ایکس ( سابق نام ٹوئٹر) پر 15 ماہ سے جاری پابندی کل ختم کر دی گئی۔ اس پابندی کے خاتمہ کی بنیادی وجہ انڈیا کی پاکستان کے خلاف چھیڑی ہوئی پروپیگنڈا جنگ بنی ہے۔ پاکستان کے محب وطن شہری سوشل پلیٹ فارم ایکس پر انڈیا کی جھوٹ کی یلغار پر تلملا رہے تھے لیکن خود اس پلیٹ فارم پر رسائی نہ ہونے کے سبب اس جھوٹ کی جنگ کا منہ توڑ جواب دینے سے قاصر تھے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ مجاز اتھارٹی نے پاکستان میں سوشل میڈیاسائٹ ایکس کی سروسز بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔
ایکس پر17 فروری 2024کو لگائی گئی پابندی کا خط واپس لے لیا گیا ہے ۔
ایف آئی اے کا مراسلہ موصول ہونے کے بعد پاکستان میں تقریباً 15ماہ بعد ایکس کی ویب سائٹ تک رسائی بحال کردی گئی ہے۔
ایکس کی بندش کے دوران کچھ پاکستانی ایکس تک رسائی کرنے کے لئے وی پی این ستعمال کررہے تھے لیکن بیشتر یوزر اس پلیتفارم کو استعمال کرنا چھوڑ چکے تھے۔
ایکس کی پاکستان مین واپسی کے ساتھ ہی پاکستانی یوزرز نے ایکس پر پاکستان کی بھارت کے ساتھ جاری جنگ میں اپنا حصہ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ کچھ ہی گھنٹے مین پاکستانی یوزرز نے انڈیا کے جھوٹ کے پروپیگنڈا کے اس پلیٹ فارم پر بھی چیتھڑے اڑانا شروع کر دیا ہے۔
سٹی42: 7 مئی کو فضا میں دنیا کی سب سے بڑی ڈاگ فائٹ ہوئی، پی اے ایف نے مہارت کی نئی آرٹسٹک بلندی دنیا کو دکھائی۔ رافیل اڑانے والے تو خیر ، رافیل کو بنانے والے بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔
اب دنیا کے دفاعی ماہرین جان رہے ہیں کہ 7 مئی کو صبح ہونے سے تین گھنٹے پہلے کیا ہوا تھاْ
7 مئی 2025 کو پاکستان اور بھارت کی سعحد پر پاکستان ائیرفورس اور انڈین ائیر فورس کے تصادم کو دنیا کی سب سے بڑی ڈاگ فائٹ مانا جا رہا ہے۔
اس رات جب بیشتر پاکستانی سکون کی نیند سو رہے تھے لیکن چھ شہروں میں معصوم پاکستانی سویلینز پر قیامت ٹوٹ پڑی تھی تو صرف دو ہی منٹ میں پاکستان ائیرفورس کے طیارے حرکت میں آ چکے تھے اور فضا میں خوفناک ڈاگ فائت شروع ہو چکی تھی۔ صرف 59منٹ کا اعصاب شکن معرکہ ہوا جس میں پاکستان ائیرفورس نے پانچ طیارے شکار کئے اور بس اس قدر ہی شکار کر پائے تھے کہ دشمن کے طیارے بھاگ کر محفوظ علاقہ میں چلے گئے۔
بھارت نے اپنے ‘سٹرائٹیجک اسکواڈرن‘ کو پاکستانی فضاؤں کی طرف روانہ کیا جس میں جدید ترین رافیل، SU-30 اور دیگر مگ سیریز کے طیارے فل اسکواڈرن کی شکل میں فضائی محاذ پر تعینات کیے گئے، ان کا ہدف پاکستان کی فضائی حدود کو چیرنا، اپنے خنجر کو ہماری خودمختاری میں پیوست کرنا اور ایک نئی فضائی جارحیت کو جنم دینا تھا۔
پاکستانی فضائیہ نے برق رفتاری سے آپریشنل الرٹ جاری کیا اور ہمارے شاہینوں نے اپنی کمبیٹ پوزیشنز سنبھال لیں۔
JF-17 تھنڈر بلاک 3، F-16 فالکن اور گراؤنڈ بیسڈ میزائل ڈیفنس سسٹمز نے ایک مشترکہ کمان کے تحت اپنی پوزیشنز لیں، دشمن کے اسکواڈرن کو ’ریڈار لاک‘ کرکے بیونڈ وژوئل رینج (BVR) کلنگ زون میں لاکر پھنسایا گیا۔
فضا میں وہ لمحہ ایک ڈاگ فائٹ کا نقطۂ آغاز بن چکا تھا ایک طرف اربوں ڈالر کے فرانسیسی رافیل، دوسری طرف مٹی کے بیٹے، پاکستانی تھنڈر جذبے سے آراستہ، ایمان سے لیس تھے۔
رافیل، جس پر بھارت نے اپنی پوری عسکری معیشت داؤ پر لگا رکھی تھی جب ہمارے شاہینوں کی فضا شکن جھپٹ کا شکار ہوا تو اس کے کاک پٹ سے نکلتی آگ نے دشمن کی فضائی برتری کا دعویٰ جلا کر راکھ کردیا، ایک نہیں، 2 نہیں، 3 رافیل طیارے فضائی محاذ پر مکمل تباہ کیے گئے اور وہ بھی بغیر سرحد پار کیے۔
یہ کوئی معمولی دفاع نہ تھا یہ ایک نیٹورک سینٹرک وارفیئر کا کلاسک کیس تھا، پاکستانی شاہینوں نے اپنی تمام کارروائیاں مکمل Beyond Visual Range میں رہ کر انجام دیں جہاں دشمن کی آنکھ دیکھ نہ سکی مگر ہمارے ہدف لاک میزائلوں نے دشمن کے پرخچے اڑا دیے۔
یہ معرکہ چند منٹوں کا تبادلہ نہ تھا بلکہ گھنٹوں پر محیط وہ ہائی انٹینسٹی ائیریئل وار زون تھا جس میں الیکٹرانک وارفیئر، جیمنگ، ECM اور ریڈار نیوٹرلائزیشن کی تمام مہارتیں استعمال کی گئیں اور دشمن کے ’کمبیٹ ڈاٹرینا‘ کو خاک میں ملا دیا گیا۔
بھارت کی پوری فضائی کمان اپنے ہی بریفنگ رومز میں صدمے اور شرمندگی کی کیفیت میں گم ہوگئی۔
رافیلز کا اسکواڈرن جو ایک زمانے میں بھارت کا ’گیم چینجر‘ کہلاتا تھا وہ پاک فضائیہ کے فضا شکن حملوں کے آگے نشانہ عبرت بن گیا، Scalp کروز میزائل، AESA ریڈار اور الیکٹرانک وارفیئر سے لیس یہ طیارے جب پاکستانی تھنڈر کے سامنے آئے تو ان کا انجام صرف ایک لفظ تھا: خاکستر۔
اس لڑائی کی خاص بات یہ تھی کہ اس سے پہلے دنیا کی سب سے بڑی فضائی ڈاگ فائٹ 1973 میں اسرائیل اور مصر کے درمیان ہوئی تھی جو 53 منٹ جاری رہی لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونےوالی یہ جھڑپ 59 منٹ تک جاری رہی اوراسے تاریخ کی سب سے بڑی ڈاگ فائٹ مانا جا رہا ہے۔
پاکستانی شاہینوں نے نہ صرف دشمن کو اس کے ’ڈیفنس انٹرسیپشن زون‘ میں گھیر کر نشانہ بنایا،بلکہ اسٹرائٹیجک نیوٹرلائزیشن کا وہ نمونہ پیش کیا جو جدید جنگی تاریخ میں ایک نیا باب بن چکا ہے، دشمن کا کوئی ایک میزائل پاکستانی فضاء کو چیرنے میں کامیاب نہ ہو سکا کیونکہ ہر میزائل، ہر ریڈار، ہر اسکواڈرن کے آگے ایک مضبوط، مربوط اور ہائی مورال ڈیفنس شیلڈ موجود تھی۔
بھارت کے پاس اس بار نہ کوئی فوٹیج تھی، نہ کوئی ونگ کمانڈر، نہ کوئی بریفنگ، صرف ایک چیز تھی: خاموشی، وہ خاموشی جو شکست کے بعد آتی ہے، وہ شرمندگی جو تکبر کی موت کے بعد جنازہ بنتی ہے۔
یہ جھڑپ دنیا کی سب سے بڑی conventional aerial dogfight بن گئی۔ عالمی عسکری تھنک ٹینکس اس واقعے کو ’The Tactical Masterclass of the East‘ قرار دے چکے ہیں۔ چین،
روس، ترکی، اور مغربی ممالک کے ماہرین بھی مان چکے ہیں کہ پاکستان نے جو کارکردگی دکھائی وہ کسی بھی جدید فضائیہ کے لیے ایک مثال بن چکی ہے۔
یہ معرکہ صرف ایک دفاعی کامیابی نہیں، ایک نیا ریکارڈ، ایک نئی تاریخ اور ایک نیا فخر ہے پاکستان کے لیے، اور ہر اس شخص کے لیے جو اس پر یقین رکھتا ہے۔
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی42: پاکستان کا ائیر ڈیفینس سسٹم ہائپر سانِک ہتھیاروں کو بھی روک سکتا ہے۔پاکستان ائیرفورس کے ائری وائس مارشل اورنگ زیب نے پہلی مرتبہ یہ دلچسپ معلومات دنیا کے ساتھ ور پاکستان کی پبلک کے ساتھ شئیر کیں کہ پاکستان ائیر ڈیفینس مین دنیا کی جدید ترین قوموں سے پیچھے نہیں ہے۔
ائیر وائس مارشل اورنگ زیب نے غیر ملکی صحافیوں سے بھری نیوز کانفرنس میں پروفیشنل انداز سے سادگی کے ساتھ یہ حیراب کر دینے والی انفارمیشن شئری کیں کہ پاکستان کا ائیر ڈیفینس سسٹم کیا کچھ کر سکتا ہے۔
پاک فضائیہ کے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کے پاس کارگر فضائی دفاعی نظام موجود ہیں۔
6 اور 7 مئی کی درمیانی شب جن بھارتی طیاروں کو تباہ کیا گیا ان میں سے ایک طیارے کو ائیر ڈیفینس سسٹم سے ہی تباہ کیا گیا تھا۔
سپر سانِک ہی نہیں ہائیپر سانِک ہتھیاروں سے بھی نمٹ سکتے ہیں
ائیر وائس مارشل اورنگ زیب نے بتایا کہ پاکستان انتہائی تیزی سے حرکت کرنے والے ہتھیاروں یہاں تک کہ ہائپر سانَک ہتھیاروں سے بھی نمٹنے کی اہلیت رکھتا ہے۔
6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی حملوں کے خلاف پاک فضائیہ 2 منٹ کے اندر سرگرم ہوگئی تھی۔ بھارت سے ایک گھنٹے سے زائد وقت تک ٹکراؤ کی صورتحال رہی۔
پاکستان ایئر ڈیفنس سسٹم کتنا طاقتور ہے؟
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) May 9, 2025
ترجمان ایئرفورس نے بتادیا pic.twitter.com/n70k7plc32
ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس کی انٹرسیپٹ کی گئی گفتگو بھی سنائی۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے کس بھارتی طیارے کو کہاں نشانہ بنایا گیا۔
سٹی42: پاکستان ائیرفورس نے انڈین ائیرفورس کے مایہِ ناز کومبیٹ طیارے رافیل کو گرانے سے پہلے انہیں چلانے والے پائلٹس کی ساری کمیونی کیشن انٹرسیپٹ کی۔ انڈیا کے پالٹوں کی ریکارڈ کی گئی باتیں پاکستان ائیرفورس کے سینئیر کماندر نے آج ڈی جی آئی ایس پی آر کی نیوز کانفرنس کے دوران انٹرنیشنل میڈیا کے نمائندوں کو سنوائی۔
اس نیوز کانفرنس میں پاکستان ائیر فورس کے سینئیر کماندر نے تفصیل کے ساتھ انترنیشنل میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پی اے ایف کے پائلٹوں نے 7 مئی کو کس بھارتی طیارے کو کہاں نشانہ بنایا۔
پاک فضائیہ کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی طیارے گرانے کی ٹیکنیکل تفصیلات پہلی مرتبہ سامنے لائی گئی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ عالمی میڈيا کو بریفنگ دیتے ہوئے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے بتایاکہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی حملوں کے بعد پاکستان ائیرفورس کے پائلٹ صرف 2 منٹ کے اندر سرگرم ہوگئے تھے۔
ائیر وائس مارشل اورنگ زیب نے بتایا کہ بھارت سے ایک گھنٹے سے زائد ٹکراؤ کی صورتحال رہی۔ اتنے کم عرصہ مین ہی پاکستانی پائلٹس نے انڈین ائیرفورس کے پانچ فائٹر طیارے شکار کئے۔
ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس کی انٹرسیپٹ کی گئی گفتگو بھی سنائی۔
رفال گرائے ہی نہیں، بھارتی پائلٹس کی گفتگو بھی پکڑی۔۔۔
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) May 9, 2025
پاک فضائیہ کے افسر نے دنیا کو ثبوت دکھا دیے pic.twitter.com/05BF0Ujd7s
May 05, 2026
May 05, 2026
پاکستان میں بھارت کے بھیجے ہوئے ستر سے زیادہ درون برباد ہو چکے ہیں اور ایک ہی روز کے تجربہ سے پاکستانی دیہاتی ڈرون کے تجربہ کار شکار بن گئے ہیں۔ اب پاک فوج کو ڈرون اٹیکس سے کوئی ٹینشن نہیں رہی کیونکہ دیہاتی خود ہی ڈرون سے نبٹنے کے لئے کافی ثابت ہو رہے ہیں۔ وہ ڈرون کو کوئی تیتر، مرغابی سمجھ کر شکار کرتے ہیں، اونچا ہوتا ہے لیکن ہے تو محض پرندہ ہی۔
سوشل میڈیا مین کل سے ایسی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں ڈرونز کی پاکستانی دیہاتیوں کے ہاتھوں درگت بنتے دیکھی جا سکتی ہے۔
پاکستان میں مسلح افواج کے جوان تو سپیرئیر ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈرون کو کئی طریقوں سے گرا رہے ہیں لیکن عام شہریوں کو جو ایک ہی طریقہ معلوم ہے وہ بھی ڈرون گرانے کے لےئ کافی ثابت ہوا ہے؛ یہ طریقہ ہے مرغابی کا شکار؛ دیہاتی ڈرون کو مرغابی تصور کر کے نشانہ باندھتے ہیں اور شوٹ کر دیتے ہیں۔
بھارت کے بھیجے ہوئے جدید ترین ڈرون اسرائیل کی کمپنی کے بنائے ہوئے ہین اور خاصے مہنگے ہیں لیکن ان ڈرونز کی پاکستان میں جو درگت بن رہی ہے اس کو دیکھ کر اسرائیلی کمپنی کے انجینئیر بھی سر پکڑ کر بیتھ گئے ہوں گے۔ اور مودی کا ہاتھ تو سیدھا کمر پر ہی گیا ہو گا، کیونکہ ایک ہی روز میں ستر ڈرونز برباد کروا کر کمر پر ہی ہاتھ رکھنا پرے گا۔
شہریوں کے ڈرونز کے شکار پر تبصرے اتنے دل جلا دینے والے ہیں کہ بھارت کی حکومت ہزاروں ویب سائٹس، یو ٹیوب چینلز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کے باوجود بہت معمولی درجہ کے سوشل اکاؤنٹس پر موجود جان لیوا تبصروں کو بھی روکنے کے درپے ہے لیکن سمجھ نہین آتی کہ کیسے روکیں کیونکہ یہ سوشل پلیٹ فارمز ہی خود مودی حکومت کی ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز جنگ کا اہم ہتھیار بھی ہیں۔
بھارت کی جانب سےگزشتہ روز سے بھارت نے پاکستان کے مختلف مقامات پر اسرائیلی ساختہ ڈرونز بھیجے ان مین سے بیشتر تو پاکستان آرمی کے پروفیشنل فوجیوں نے ہی گرائے لیکن جہان کسی دیہاتی کی نطر پڑی وہاں وہ بھی بندوق لے کر ڈرون کے شکار میں لگ گئے۔
پاکستان نے اب تک 77 سے زائد اسرائیلی ساختہ ڈرونز گرائے ہیں۔
ڈرونز ٹیس پاسنگ کے پہلے دو دن کے دوران تو پاکستان آرمی کا سکور زیادہ ہے لیکن اب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کو دیکھ کر تمام دیہاتوں میں لوگ ڈرونز کا ہی انتظار کر رہے ہین۔ اگر بھارت ڈرونز ٹریس پاسنگ سے باز نہ آیا تو آئندہ دنوں میں دیہاتی ڈرونز کے شکار میں اپنی آرمی پر بازی لے جائیں گے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مسلح شہری گن سے فائرنگ کرکے بھارت کے ڈرون کو نشانہ بنا رہا ہے اور ڈرون بھی پرواز کرتا نظر آ رہا ہے۔
اس ویڈیو میں مسلح شہری کے قریب ایک یونیفارم مین ملبوس اہلار بھی دکھائی دے رہا ہے جو اس شکار کو دل چسپی سے دیکھ رہا ہے۔
بعض ویڈیوز میں رینجرز اہلکاروں کو ڈرون پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ عوام کی بڑی تعداد ڈرونز کو نشانہ بنانے کا منظر دیکھ رہی ہے۔ اس دوران شہری نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگا رہے ہیں۔
Residents of Lahore are actively assisting Pakistan Rangers in targeting and engaging Indian surveillance drones. pic.twitter.com/m62jI3dVpN
— War Analyst (@War_Analysts) May 9, 2025
ڈرون کا شکار پاکستانیوں کے لئے دلچسپ کھیل بن گیا۔
جب بھارت ????????نے اسرائیلی ڈرون بھیج کر سمجھا کہ پاکستان گھبرا جائے گا...
— Defense Intelligence (@DI313_) May 9, 2025
پاکستانی فوج: "لے بھائی، جی تھری نکال!"
تین گولیوں میں خواب چکنا چور
اسرائیلی ٹیکنالوجی کی ایسی کی تیسی – RIP! pic.twitter.com/09XDXcVmA8
سٹی42: پاکستان اپنے وقار کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا،, وطن کی آزادی سے بڑھ کر ہمیں کچھ عزیز نہیں۔ پاکستان آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے یہ بات آج شام پاک فضائیہ اور پاکستان نیوی کے سربراہوں کے ساتھ نیوز کانفرنس میں کہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے تینوں مسلح افواج کے جوانوں کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی ھفاظت ہر قیمت پر کرے گا۔
پاکستان ائیرفورس اور پاکستان نیوی کے سینئیر آفیسرز بھی اس نیوز کانفرنس میں موجود ہیں۔
اس اہم نیوز کانفرنس میں انڈیا کے اندر سے ثبوتوں کے ڈھیر لگا کر جنرل احمد شریف نے کراس بارڈر ٹیررزم کے فیک نیریٹیو کی دھجیاں اڑا دیں۔
جنرل احمد شریف نے اپنی نیوز کانفرنس میں بتایا کہ انڈیا نے سینکڑوں کِلرز کے سیل بنا رکھے ہیں۔ انڈیا نے پاکستان میں دہشتگردی کے سیکنڑوں سیل بنا کر ہمارے ملک میں دہشتگردی کی سینکڑوں کارروائیاں کی ہیں۔
جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنی اس اہم ریسرچ بیسڈ نیوز کانفرنس میں انڈیا کے "کراس بارڈر ٹیررزم" کے نام نہاد منترا کا پول کھول کر رکھ دیا۔ انہوں نے بہت سے دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ بتایا کہ انڈیا خود انڈین شہریوں کو مار کر پاکستان پر الزام لگانے کا پرانا عادی ہے۔ اب بھی وہی یہی پرانا ناکام منترا دہرا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے انڈیا کے حالیہ پروپیگنڈا اور فیک نیوز کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے انڈیا کی حالیہ جارحیت کے جواب میں صرف اور صرف فوجی تارگٹس کو نشانہ بنایا ہے، ان کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو تباہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم صرف وہاں حملہ کر رہے ہیں جہاں سے ہم پر فائرنگ کی جاتی ہے۔ جہاں سے فائر آ رہا ہے وہاں ہم ٹارگٹ کر کے جواب دے رہے ہیں۔
جنرل احمد شریف چوہدری نے بہت سے واقعات کا دستاویزی حوالہ دے کر بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر فیک انکاؤنٹر کروانا پانڈیا کا پرانا حربہ ہے۔
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42 : پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بھارت اپنے جنگی جنون اور اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، بھارتی جنون کا منہ توڑ جواب دینا ضروری ہوگیا ہے ، مساجد،بچوں اور عورتوں کی شہادت غیر معمولی واقعہ نہیں بدلے تک قوم سکون سے سو نہیں سکے گی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں سنیر نائب صدر چوہدری سالک حسین، ممبر قومی اسمبلی مسز فرخ خان، چیف آرگنائزر ڈاکٙٹر محمد امجد، سیکرٹری جنرل طارق حسن،مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک ، صدر مسلم لیگ پنجاب ملک ثمین خان، مرکزی راہنما ملک کامران منیر شریک تھے۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جنگیں صرف گولی ، بارود سے نہیں جزبہ ایمانی اور بہادری سے لڑی جاتی ہیں جن میں پاکستان کا کوئی ثانی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں جو بزدلانہ کا حملہ کیا ہے اس کو ہماری افواج نے بڑی دلیری سے نہ صرف پسپا کیا بلکہ دشمن کو بھاری نقصان بھی پہنچایا یہ سب سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ممکن ہوا ۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ دنیا میں جنگیں رہتی ہیں مگر کبھی نہیں ہوا کہ مذہبی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا ہو ، مساجد اور مدارس پر پر حملوں میں بے گناہوں پر پاکستانی ہی نہیں دنیا بھر کا مسلمان دکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جنگ کا انحصار ہتھیاروں یا عددی برتری پر منحصر نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے ایمانی اور بہادری ضروری ہے ہماری افواج، جوان اور عوام بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے پرعزم ہیں ۔
سٹی 42 : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی جنوبی پنجاب اور پی پی پی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ۔
چیئرمین بلاول بھٹو کو جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے رہنماؤں نے بھارتی جارحیت سے متعلق عوامی جذبات سے آگاہ کیا ۔
چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل ہمایوں خان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری موجود تھے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے عوام سیاسی، سماجی اور صوبائی تقسیم سے بالاتر ہوکر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک پیج پر ہیں، قوم اگلے محاذوں پر ملک کا دفاع کرنے والے بری، بحری اور فضائی افواج کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پوری دنیا کو متحد ہونے کا پیغام دیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے کہاکہ بھارتی حکومت نے سچ کو چھپانے کیلئے پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور میڈیا ہاؤسز پر پابندی لگائی ہے، بھارتی عوام تک سچ کی رسائی روکنے کے لئے تمام ممکنہ ذرائع پر پابندی لگادینے کا اوچھا ہتھکنڈہ بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بھارتی میڈیا کی ڈس انفارمیشن کا مقابلہ کرنے کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے سچ کو دنیا کے سامنے لائیں، یہ وقت ہے کہ ملک کا ہر فرد اپنی اپنی صلاحیتوں کے مطابق دفاعِ پاکستان میں اپنا کردار ادا کرے۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے ہدایت کی کہ پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کی تنظیم 26 مئی کو بھارتی جارحیت کے خلاف پشاور میں ریلی کا انعقاد کرے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری شازی خان، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید اور ہزارہ ڈویژن کے صدر ملک فاروق نے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ ضلع ایبٹ آباد کے صدر سید سلیم شاہ، ضلع ہری پور کے صدر جہانزیب خان اور ضلع راولپنڈی کے صدر افتخار شہزادہ نے بھی ملاقات کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی قاسم گیلانی، سابق رکن قومی اسمبلی رضا ربانی کھر، پی پی 215 سے پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر شکیل لابر، موسیٰ لابر اور میاں خالد حمید نے بھی ملاقات کی ۔
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42 : وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جنگ ہمیشہ جوش جذبے کے ساتھ حکمت سے لڑی جاتی ہے، بھارت نے اسرائیل کے ڈرونز کو استعمال کیا، وہ اپنے ٹارگٹس تک نہیں پہنچ سکے، بھارت نے ہمارے معصوم شہریوں کا قتل عام کیا، بھارت نے اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھائی ہیں، جواب میں بھی کمی نہیں ہوگی۔
اعظم نذیر تارڑ نے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی اجلاس کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ ایوان کے ہر رکن کا مشکور ہوں کہ آپ نے یک زبان ہو کر اپنے دشمن کو للکارا اور واضح پیغام دیا کہ ہم ایک ہیں، قومی یکجہتی کی بات ہورہی ہے تو سیاسی ہم آہنگی کی بھی بات ہونی چاہئے، سیاست ایک دوسرے کو گھسیٹنے کا نام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے نکات وزیر خارجہ نے شیئر کئے۔
وزیرِ قانون نے کہا کہ اپوزیشن سے کہتا ہوں کہ وزیراعظم نے فلور پر بات کی کہ آئیں ملکر بات کریں، اسپیکر کو پیشکش کی کہ بلائیں اور بات کرتے ہیں، سیاست سے ڈائلاگ کو ختم کر لیا جائے تو فسطائیت بن جاتی ہے، سیاستدان مل کر اجتماعی سوچ کے ساتھ ادارون کو مضبوط کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں کھل کر بات ہوئی، نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے افواج پاکستان کو اختیار دیا ہے کہ کب کہاں کیسے جواب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے اپنے شہدا کا بدلہ ان کے فوجی ٹھوک کر دیے ہیں، بھارتی فوجیوں نے چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرائے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سفارتی سطح پر پاکستان کا بیانیہ اچھی طرح پیش کیا ہے، پاکستان نے اپنا مقدمہ دنیا کے سامنے بڑے اچھے انداز میں پیش کیا،پہلگام واقعے کے بعد پاکستان نے اقوام عالم کے سامنے اپنے اپنا مقدمہ رکھا، ہم دوست ممالک کے مشکور ہیں جنہوں نے بھائیوں کی طرح ہمارا ساتھ دیا، چاہے چین ہو، ترکیہ ہو یا سعودی عرب ہو۔
بھارت کے ٹکڑے ہوں گے اور اس قصائی کی وجہ سے ہوں گے،خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جارہا ہے اور لیا جائے گا، جب کوئی ہمیں چھیڑے گا تو ہم بھی گھس کے ماریں گے۔
سٹی 42 : گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اس کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔
گورنر سردار سلیم حیدر خان نے لاہور میں فلاحی لنگر خانے کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کھانا تقسیم کیا اور مستحق افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا ۔

سردار سلیم حیدر خان نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کے لیے قربانیاں دیں، موجودہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستانی عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بری،بحری اور فضائیہ کی افواج کے سربراہان دشمن کے سامنے سینہ تان کے کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے فیک خبریں پھلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اس کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے مخیر حضرات کو حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ ہماری پاک فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک گورنر ہوں عوامی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا،
گورنر ہاؤس کے دروازے غریب عوام کے لیے کھولے ہیں۔
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42 : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے پہلگام واقعے سے متعلق تمام تر بے بنیاد الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر اس سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے، اس بار بھی بھارت نے پاکستان پر بغیر ثبوت الزام لگائے ہیں اور اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد حکومت پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور بھارت کو آزادانہ اور غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی لیکن بھارت نے پاکستان کی یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں 6 مختلف مقامات پر حملے کر کے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، بھارت نے مسجد پر بمباری کی، خواتین اور بچوں کو شہید کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ بغیر کسی قابل اعتبار ثبوت کیا، پاکستان ان بے بنیاد الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے، بھارت سے مطالبہ ہے کوئی ثبوت ہیں تو کسی غیر جانبدار ملک کو پیش کرے۔
ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈرون حملے ہماری لوکیشنز کو جانچنے کیلئے تھے، آئندہ چند روز بتائیں گے کہ ہماری بہادر افواج کس طرح ملک کا دفاع کرسکتی ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں ہے جس کے ساتھ ہمارے رابطے نہیں ہیں۔ ایران، سعودیہ، قطر اور چین کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہیں۔ ایک دو ملکوں نے ہلکی پھلکی بھارت کی حمایت کی ہے باقی سارے یا ہمارے ساتھ کھڑے ہیں یا پھر نیوٹرل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ان کے قریب ترین حلیف بھی نہیں کھڑے، ہم نے بھارت کے 5 جہاز گرائے ہیں جو جنگی تاریخ میں سنگ میل ہے۔ کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ پاکستان کی فوج جوابی پوزیشن میں ہے، ہماری افواج کی جوابی کارروائی دن رات جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج بہادری سے ملک کا دفاع کررہی ہیں، پاکستانی قوم کو اطمینان ہونا چاہئے کہ انڈیا کے عزائم کو ملیا میٹ کیا جاچکا ہے، انڈیا کے عوام اور سیاست کے حوصلے پست ہوئے ہیں، پوری قوم افواج کے پیچھے کھڑی ہے۔
May 05, 2026
May 05, 2026
راؤ دلشاد :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر ردعمل سا منے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے،ایک جھوٹ مودی سرکار بولتی ،100 جھوٹ بھارتی میڈیا پھیلانے کا کام کرتا ہے،پاکستان کے تمام شہر محفوظ ہیں،معمولات زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے،انڈین میڈیا کارٹون نیٹ ورک بن چکا ہے،بھارتی فورسز پاکستانی فورسز سے زلت آمیز شکست کھارہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی فضائیہ تاریخ رقم کررہی ہیں،پاک فضائیہ نے 5بھارتی طیارے مار گرائے اسکی تصدیق انٹرنیشنل میڈیا کررہا ہے،بھارتی میڈیا پاکستانی طیارے گرانے کی جھوٹی خبر پھلارہا،پاکستان کے تمام طیارے مکمل محفوظ ہیں۔
راودلشاد: بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لکھا کہ ’ محافظانِ فضائے وطن ،آپ کی مہارت، حکمتِ عملی، اور بے مثال حوصلے نے فضاؤں میں پاکستان کو ایک شاندار فتح سے ہمکنار کیا۔‘
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’پاک فضائیہ کی کارکردگی نے فضائی جنگ کے میدان میں اعلیٰ ترین معیار قائم کر دیا ہے۔‘ سلام ہے پاک فضائیہ پر پاکستان آپ پر فخر کرتا ہے۔شاباش! پاکستان زندہ باد۔‘

May 05, 2026
11 May, 2025
11 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
10 May, 2025
سٹی42: پاکستان کا ائیر ڈیفینس سسٹم ہائپر سانِک ہتھیاروں کو بھی روک سکتا ہے۔پاکستان ائیرفورس کے ائری وائس مارشل اورنگ زیب نے پہلی مرتبہ یہ دلچسپ معلومات دنیا کے ساتھ ور پاکستان کی پبلک کے ساتھ شئیر کیں کہ پاکستان ائیر ڈیفینس مین دنیا کی جدید ترین قوموں سے پیچھے نہیں ہے۔
ائیر وائس مارشل اورنگ زیب نے غیر ملکی صحافیوں سے بھری نیوز کانفرنس میں پروفیشنل انداز سے سادگی کے ساتھ یہ حیراب کر دینے والی انفارمیشن شئری کیں کہ پاکستان کا ائیر ڈیفینس سسٹم کیا کچھ کر سکتا ہے۔
پاک فضائیہ کے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کے پاس کارگر فضائی دفاعی نظام موجود ہیں۔
6 اور 7 مئی کی درمیانی شب جن بھارتی طیاروں کو تباہ کیا گیا ان میں سے ایک طیارے کو ائیر ڈیفینس سسٹم سے ہی تباہ کیا گیا تھا۔
سپر سانِک ہی نہیں ہائیپر سانِک ہتھیاروں سے بھی نمٹ سکتے ہیں
ائیر وائس مارشل اورنگ زیب نے بتایا کہ پاکستان انتہائی تیزی سے حرکت کرنے والے ہتھیاروں یہاں تک کہ ہائپر سانَک ہتھیاروں سے بھی نمٹنے کی اہلیت رکھتا ہے۔
6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی حملوں کے خلاف پاک فضائیہ 2 منٹ کے اندر سرگرم ہوگئی تھی۔ بھارت سے ایک گھنٹے سے زائد وقت تک ٹکراؤ کی صورتحال رہی۔
پاکستان ایئر ڈیفنس سسٹم کتنا طاقتور ہے؟
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) May 9, 2025
ترجمان ایئرفورس نے بتادیا pic.twitter.com/n70k7plc32
ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس کی انٹرسیپٹ کی گئی گفتگو بھی سنائی۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے کس بھارتی طیارے کو کہاں نشانہ بنایا گیا۔
9 May, 2025
سٹی42: پاکستان ائیرفورس نے انڈین ائیرفورس کے مایہِ ناز کومبیٹ طیارے رافیل کو گرانے سے پہلے انہیں چلانے والے پائلٹس کی ساری کمیونی کیشن انٹرسیپٹ کی۔ انڈیا کے پالٹوں کی ریکارڈ کی گئی باتیں پاکستان ائیرفورس کے سینئیر کماندر نے آج ڈی جی آئی ایس پی آر کی نیوز کانفرنس کے دوران انٹرنیشنل میڈیا کے نمائندوں کو سنوائی۔
اس نیوز کانفرنس میں پاکستان ائیر فورس کے سینئیر کماندر نے تفصیل کے ساتھ انترنیشنل میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پی اے ایف کے پائلٹوں نے 7 مئی کو کس بھارتی طیارے کو کہاں نشانہ بنایا۔
پاک فضائیہ کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی طیارے گرانے کی ٹیکنیکل تفصیلات پہلی مرتبہ سامنے لائی گئی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ عالمی میڈيا کو بریفنگ دیتے ہوئے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے بتایاکہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی حملوں کے بعد پاکستان ائیرفورس کے پائلٹ صرف 2 منٹ کے اندر سرگرم ہوگئے تھے۔
ائیر وائس مارشل اورنگ زیب نے بتایا کہ بھارت سے ایک گھنٹے سے زائد ٹکراؤ کی صورتحال رہی۔ اتنے کم عرصہ مین ہی پاکستانی پائلٹس نے انڈین ائیرفورس کے پانچ فائٹر طیارے شکار کئے۔
ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس کی انٹرسیپٹ کی گئی گفتگو بھی سنائی۔
رفال گرائے ہی نہیں، بھارتی پائلٹس کی گفتگو بھی پکڑی۔۔۔
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) May 9, 2025
پاک فضائیہ کے افسر نے دنیا کو ثبوت دکھا دیے pic.twitter.com/05BF0Ujd7s
9 May, 2025
پاکستان میں بھارت کے بھیجے ہوئے ستر سے زیادہ درون برباد ہو چکے ہیں اور ایک ہی روز کے تجربہ سے پاکستانی دیہاتی ڈرون کے تجربہ کار شکار بن گئے ہیں۔ اب پاک فوج کو ڈرون اٹیکس سے کوئی ٹینشن نہیں رہی کیونکہ دیہاتی خود ہی ڈرون سے نبٹنے کے لئے کافی ثابت ہو رہے ہیں۔ وہ ڈرون کو کوئی تیتر، مرغابی سمجھ کر شکار کرتے ہیں، اونچا ہوتا ہے لیکن ہے تو محض پرندہ ہی۔
سوشل میڈیا مین کل سے ایسی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں ڈرونز کی پاکستانی دیہاتیوں کے ہاتھوں درگت بنتے دیکھی جا سکتی ہے۔
پاکستان میں مسلح افواج کے جوان تو سپیرئیر ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈرون کو کئی طریقوں سے گرا رہے ہیں لیکن عام شہریوں کو جو ایک ہی طریقہ معلوم ہے وہ بھی ڈرون گرانے کے لےئ کافی ثابت ہوا ہے؛ یہ طریقہ ہے مرغابی کا شکار؛ دیہاتی ڈرون کو مرغابی تصور کر کے نشانہ باندھتے ہیں اور شوٹ کر دیتے ہیں۔
بھارت کے بھیجے ہوئے جدید ترین ڈرون اسرائیل کی کمپنی کے بنائے ہوئے ہین اور خاصے مہنگے ہیں لیکن ان ڈرونز کی پاکستان میں جو درگت بن رہی ہے اس کو دیکھ کر اسرائیلی کمپنی کے انجینئیر بھی سر پکڑ کر بیتھ گئے ہوں گے۔ اور مودی کا ہاتھ تو سیدھا کمر پر ہی گیا ہو گا، کیونکہ ایک ہی روز میں ستر ڈرونز برباد کروا کر کمر پر ہی ہاتھ رکھنا پرے گا۔
شہریوں کے ڈرونز کے شکار پر تبصرے اتنے دل جلا دینے والے ہیں کہ بھارت کی حکومت ہزاروں ویب سائٹس، یو ٹیوب چینلز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کے باوجود بہت معمولی درجہ کے سوشل اکاؤنٹس پر موجود جان لیوا تبصروں کو بھی روکنے کے درپے ہے لیکن سمجھ نہین آتی کہ کیسے روکیں کیونکہ یہ سوشل پلیٹ فارمز ہی خود مودی حکومت کی ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز جنگ کا اہم ہتھیار بھی ہیں۔
بھارت کی جانب سےگزشتہ روز سے بھارت نے پاکستان کے مختلف مقامات پر اسرائیلی ساختہ ڈرونز بھیجے ان مین سے بیشتر تو پاکستان آرمی کے پروفیشنل فوجیوں نے ہی گرائے لیکن جہان کسی دیہاتی کی نطر پڑی وہاں وہ بھی بندوق لے کر ڈرون کے شکار میں لگ گئے۔
پاکستان نے اب تک 77 سے زائد اسرائیلی ساختہ ڈرونز گرائے ہیں۔
ڈرونز ٹیس پاسنگ کے پہلے دو دن کے دوران تو پاکستان آرمی کا سکور زیادہ ہے لیکن اب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کو دیکھ کر تمام دیہاتوں میں لوگ ڈرونز کا ہی انتظار کر رہے ہین۔ اگر بھارت ڈرونز ٹریس پاسنگ سے باز نہ آیا تو آئندہ دنوں میں دیہاتی ڈرونز کے شکار میں اپنی آرمی پر بازی لے جائیں گے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مسلح شہری گن سے فائرنگ کرکے بھارت کے ڈرون کو نشانہ بنا رہا ہے اور ڈرون بھی پرواز کرتا نظر آ رہا ہے۔
اس ویڈیو میں مسلح شہری کے قریب ایک یونیفارم مین ملبوس اہلار بھی دکھائی دے رہا ہے جو اس شکار کو دل چسپی سے دیکھ رہا ہے۔
بعض ویڈیوز میں رینجرز اہلکاروں کو ڈرون پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ عوام کی بڑی تعداد ڈرونز کو نشانہ بنانے کا منظر دیکھ رہی ہے۔ اس دوران شہری نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگا رہے ہیں۔
Residents of Lahore are actively assisting Pakistan Rangers in targeting and engaging Indian surveillance drones. pic.twitter.com/m62jI3dVpN
— War Analyst (@War_Analysts) May 9, 2025
ڈرون کا شکار پاکستانیوں کے لئے دلچسپ کھیل بن گیا۔
جب بھارت ????????نے اسرائیلی ڈرون بھیج کر سمجھا کہ پاکستان گھبرا جائے گا...
— Defense Intelligence (@DI313_) May 9, 2025
پاکستانی فوج: "لے بھائی، جی تھری نکال!"
تین گولیوں میں خواب چکنا چور
اسرائیلی ٹیکنالوجی کی ایسی کی تیسی – RIP! pic.twitter.com/09XDXcVmA8
9 May, 2025
9 May, 2025
9 May, 2025
9 May, 2025
9 May, 2025
9 May, 2025
9 May, 2025
9 May, 2025
9 May, 2025