ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کیا کچھ کر سکتا ہے، ائیرفورس کے ذمہ دار کمانڈر نے کچھ حقائق بتا دیئے

City42, Air Defense System, Hyper Sonic planes
کیپشن: ہائیپر سانِک طیارہ یا میزائل پاکستان مین نہیں گھس سکتا، یہ بات پاک فضائیہ کے ذمہ دار ائیر چیف مارش اورنگ زیب نے آج ہمیں بتائی ہے۔

سٹی42:   پاکستان کا  ائیر ڈیفینس سسٹم  ہائپر سانِک ہتھیاروں کو  بھی روک سکتا ہے۔پاکستان ائیرفورس کے ائری وائس مارشل اورنگ زیب نے پہلی مرتبہ یہ دلچسپ معلومات دنیا کے ساتھ ور پاکستان کی پبلک کے ساتھ شئیر کیں کہ پاکستان ائیر ڈیفینس مین دنیا کی جدید ترین قوموں سے پیچھے نہیں ہے۔ 

 ائیر وائس مارشل اورنگ زیب نے غیر ملکی صحافیوں سے بھری نیوز کانفرنس میں  پروفیشنل انداز سے سادگی کے ساتھ یہ حیراب کر دینے والی انفارمیشن شئری کیں کہ پاکستان کا ائیر ڈیفینس سسٹم کیا کچھ کر سکتا ہے۔ 
  
پاک فضائیہ کے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کے پاس کارگر فضائی دفاعی نظام موجود ہیں۔

 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب جن بھارتی طیاروں کو تباہ کیا گیا ان میں سے ایک طیارے کو ائیر ڈیفینس سسٹم  سے ہی تباہ کیا گیا تھا۔

سپر سانِک ہی نہیں ہائیپر سانِک ہتھیاروں سے بھی نمٹ سکتے ہیں
ائیر وائس مارشل  اورنگ زیب نے بتایا کہ پاکستان  انتہائی تیزی سے حرکت کرنے والے ہتھیاروں یہاں تک کہ ہائپر سانَک ہتھیاروں سے بھی نمٹنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی حملوں کے خلاف پاک فضائیہ 2 منٹ کے اندر سرگرم ہوگئی تھی۔  بھارت سے ایک گھنٹے سے زائد وقت تک ٹکراؤ کی صورتحال رہی۔

ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس کی انٹرسیپٹ کی گئی گفتگو بھی سنائی۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے کس بھارتی طیارے کو کہاں نشانہ بنایا گیا۔