ویب ڈیسک : فٹبال کھیلنے کے شوقین ہاتھی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی ریاست آسام کے ضلع گولہ گھاٹ میں واقع نومالی گڑھ کے علاقے میں ایک جنگلی ہاتھی کو فٹبال کے ساتھ کھیلتے دیکھا گیا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں ہرے بھرے میدان میں ایک جنگلی ہاتھی کو فٹبال کو کبھی اپنے پاؤں سے مارتے دیکھا جاسکتا ہے تو کبھی ہاتھی اپنی سونڈ کی مدد سے بال کو اٹھا کر پھینکتے دیکھا گیا۔
Assam: Elephant's Football Session At Playground Goes Viral pic.twitter.com/G4IOW2SQuB
— NDTV (@ndtv) September 13, 2026
اس کے علاوہ ویڈیو میں مقامی لوگوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو ہاتھی کے قریب آنے پر دور بھاگ رہے ہیں۔
اس سے قبل بھارت میں ایک جنگلی ہاتھی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کی گردن میں ٹرک کا ٹائر پھنس گیا تھا جسے ریسکیو آپریشن کے بعد آزاد کردیا گیا تھا۔