ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانیوں کے حوصلے ہر انڈین حملے کے ساتھ بلند تر ہو رہے ہیں 

 پاکستانیوں کے حوصلے ہر انڈین حملے کے ساتھ بلند تر ہو رہے ہیں 

سٹی42:  پاکستان پر بھارت کے ہر حملے کے ساتھ پاک فوج اور پاکستان یعوام کے حوصلے مزید بلند ہو رہے ہیں۔

یہ بات پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پاکستان کی تین ائیر بیسز پر دشمن کے  بزدلانی میزائل حملوں کے بعد میڈیا پر ہنگامی نیوز بریفنگ کے دوران کہی ہے۔ 

جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ بھارت کے ہرحملے کو پاکستان ناکام بنا رہا ہے۔

پاک فوج ہمی وقت وطن کے دفاع کے لےئ تیار ور چوکس ہے۔

آج رات بھارت کے فائر کئے ہوئے بیشتر میزائلوں کو پاکستان نے راستے میں  ہی ناکارہ بنا دیا۔

جرن لاحمد شریف چوہدری نے خبردار کیا کہ بھارت نے عدم توازن پیدا کر کے  خطے کو  جنگ کی طرف دھکیل دیا ہے۔