ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیسہ پلائی دیوار؛ پاکستان نے آپریشن بنیانِ مرصوص کا آٖغاز کر دیا

سیسہ پلائی دیوار؛ پاکستان نے آپریشن بنیانِ مرصوص کا آٖغاز کر دیا

بیشک اللّٰہ تعالیٰ ان لوگوں  سے محبت فرماتا ہے جو اس کی راہ میں  جنگ کے دوران اس طرح صفیں  باندھ کر لڑتے ہیں  گویا وہ سیسہ پلائی دیوار ہیں

وسیم عظمت: پاکستان نے آپریشن بنیانِن مرصوص کا آٖغاز کر دیا ہے۔

 بنیانِن مرصوص قران پاک کی ایک آیت کے الفاظ ہیں۔ اس کا لفظی معنی سیسہ پلائی دیوار ہے۔

 قران پاک کی آیت:     اِنَّ  اللّٰہَ  یُحِبُّ  الَّذِیْنَ  یُقَاتِلُوْنَ  فِیْ  سَبِیْلِہ  صَفَّا  کَاَنَّھُمْ  بُنْیَانٌ  مَّرَصُوْصٌ

ترجمہ:  بیشک اللّٰہ تعالیٰ ان لوگوں  سے محبت فرماتا ہے جو اس کی راہ میں  جنگ کے دوران اس طرح صفیں  باندھ کر لڑتے ہیں  گویا وہ سیسہ پلائی دیوار ہیں

عاقبت نا اندیش دشمن نے  آج پاکستان کو بار بار جارحیت کر کے جواب دینے پر مجبور کر دیا تو پاکستان آرمی نے  بنیانِ مرصوص آپریشن لانچ کر دیا ہے۔

پاکستان آرمی کے چیف پہلے وارننگ دے چکے ہیں کہ دشمن فوجی کارروائی کرنے کی حماقت نہ کرے، فوجی کارروائی کا آغا کیا تو وہ محض آغاز کرے گا، اس کے بعد کیا کرنا ہے یہ ہم طے کریں گے۔

اب جنرل عاصم منیر کے الفاظ کو عملی جامہ پہنانے کا آغاز ہو چکا ہے۔

آپریشن بیان مرصوص کے آغاز سے پہلے راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں شہریوں نے سڑکوں پر آ کر پاکستان آرمی کی قیادت سے یہ ہی مطالبہ کیا تھا کہ جواب دیا جائے۔ اب سیسہ پلائی دیوار دشمن کے سامنے ڈٹ گئی ہے۔ دشمن کو سزا دینے کا  آغاز کر دیا گیا ہے  اور یہ سراسر دشمن کی خود منتخب کی ہوئی سزا ہے۔