سٹی42: واشنگٹن پوسٹ نے بھی بھارت کے دوسرے رافیل طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کردی۔
واشنگٹن پوسٹ نے بتایا کہ ویڈیوز کے جائزے سے تصدیق ہوگئی کہ ملبہ فرانس کے تیار کردہ جنگی جہازوں کا ہے۔ملبہ بھارتی ایئرفورس کے زیر استعمال جنگی جہازوں سے مطابقت رکھتا ہے۔
پاکستان ائیر فورس نے 6اور 7 مئی کی درمیانی رات بھارتی جارحیت کے جواب میں دو ہی منٹ بعد اپنے فائٹر طیاروں کو حرکت مین لا کر دنیا کی سب سے بڑی ڈاگ فائٹ لڑی تھی جس میں دشمن کے تین رافیل طیاروں سے پانچ بمبار طیارے گرائے تھے۔
بھارت اپنے طیاروں کی تباہی کو اپنے عوام سے اب تک چھپا رہا ہے لیکن دنیا تین روز کے دوران شواہد اکٹھے کر کے یہ جان چکی ہے کہ چھ اور سات مئی کی درمیانی رات پاکستان ائیر فورس نے انڈیا کی ائیر فورس کا کیا حشر کیا تھا۔