ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2 لاکھ ٹن چینی برآمدگی کا فیصلہ مسترد، شوگر ملز کا 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

2 لاکھ ٹن چینی برآمدگی کا فیصلہ مسترد، شوگر ملز کا 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنےکا فیصلہ مسترد کر دیا۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ایڈوائزری بورڈ کا کہنا ہے کہ 10 لاکھ میٹرک ٹن چینی فوری برآمد کرنے کی اجازت دی جائے اور شوگر انڈسٹری کو مکمل ڈی ریگولیٹ بھی کیا جائے۔

ترجمان پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس لاہور میں ہوا جس میں بورڈ ارکان کا کہنا تھا کہ وزارت فوڈ سکیورٹی نے شوگر ملز کا مؤقف نہیں سُنا، ملک میں 26 لاکھ ٹن سے زائد چینی کا اسٹاک موجود ہے جبکہ چینی کی ماہانہ اوسط کھپت 5 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن ہے، حکومت 10 لاکھ میٹرک ٹن چینی فوری برآمد کرنے کی اجازت دے۔

ترجمان کے مطابق نئے کرشنگ سیزن کے آغاز پر تقریباً ساڑھے 12 لاکھ میٹرک ٹن چینی اضافی ہوگی، ایڈوائزری بورڈ نے شوگر انڈسٹری کو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنےکا مطالبہ بھی کیا۔

Ansa Awais

Content Writer