عابد چودھری:آئی جی پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سٹی ٹریفک پولیس لاہور میں تعینات تمام پی ایچ پی اہلکاروں کو فوری طور پر واپس بلانے کا حکم دیا گیا ہے۔
ہائی وے پٹرول اہلکاروں کو رواں سال فروری میں لاہور شہر کے اندر ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنانے اور نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لیے عارضی طور پر سٹی ٹریفک پولیس کے سپرد کیا گیا تھا۔
شہر میں موجود تمام پی ایچ پی اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ فوکل پرسنز کو رپورٹ کریں۔
مراسلے کے مطابق پی ایچ پی اہلکار واپس اپنے اصل ریجنز یعنی گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ساہیوال میں جا کر ڈیوٹی سنبھالے گی۔
جاری کردہ مراسلے کے مطابق متعلقہ حکام کو اہلکاروں کی واپسی کے لیے ٹرانسپورٹ کے فوری اور مناسب انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔