ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کا میزائلوں سے دو ائیر بیسز پر حملہ، ہمارے جواب کا انتظار کرو، جنرل احمد شریف

بھارت کا میزائلوں سے دو ائیر بیسز پر حملہ، ہمارے جواب کا انتظار کرو، جنرل احمد شریف

سٹی42: بھارت نے پاکستان  ائیرفورس کے  تین بیسز  پر  فضا سے  میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ پاکستان کے مرید ائیر بیس، شورکوٹ ائیر بیس اور  راولپنڈی کے نور خان ائیر بیس،   کو نشانہ بنایا ہے۔ پاکستان نے جواب دینے  کا اعلان کر دیا ہے۔

آج نصف شب گزرنے کے بعد  کینہ پرور مودی پڑوسی کی مسلسل جارحانہ حرکتوں کے بعد سوشل میڈیا پر اطلاع آئی تھی انڈیا نے نور خان ائیر بیس، شور کوٹ ائیر بیس پر میزائلوں کے حملے کئے ہیں۔ اب پاکستان آرمی کے ترجمان نے ان حملوں کی تصدیق کی ہے ۔

جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرے۔ 

افغانستان بھی انڈیا کی جارحیت کا نشانہ

اپنی ہنگامی بریفنگ میں جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ بھارت نے افغانستان پر بھی میزائل  فائر کئے ہیں۔

پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ

  پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ  پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں، بھارت اپنے پاگل پن سے پورے خطے کو جنگ کی طرف ڈھکیل رہا ہے،ہمارے جواب کا انتظار کرو۔

پاکستان سے پہلے اپنے ہی  شہر امرتسر کو نشانہ بنایا

آج صبح پونے دو بجے یہ بریکنگ نیوز آئی تھی کہ انڈیا کی فوج نے آدم پور سے اپنے ہی شہر امرتسر پر چھ بیلسٹک میزائل فائر کئے ہیں۔ ان مین سے ایک میزائل مس فائر ہو کر آدم پور مین ہی گر گیا اور پانچ میزائل امرت سر مین گرے جو مشرقی پنجاب میں واقع ہے اور جہاں سکھ مذہب کے پیروکاروں کا مقدس گوردوارہ دربار صاحب واقع ہے۔

پاکستان آرمی کے ترجمان نے فوری طور پر ہنگامی میڈیا بریفنگ کی اور دنیا کو بتایا کہ امرتسر مین پانچ بیلسٹک میزائل اندیا نے اپنے ہی علاقہ سے خود گرائے ہیں۔  

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل  جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا یہ ایک خطرناک اور عقل سے ماورا حرکت ہے۔ پاکستان بھارت کی اقلیتوں سے ہمدردی رکھتا ہے۔