ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

سٹی42: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس فوراً طلب کر لیا ہے۔

پاکستان پر آج صبح دو بھے بھارت کے میزائل حملوں کے بعد پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کر دیا ہے۔ اب تک اس آپریشن کے دوران انڈیا کے کئی فوجی اڈے تباہ کئے جا چکے ہیں اور ایک بھی سویلین کاژیولٹی رپورٹ نہیں ہوئی۔

 نیشنل کمانڈ اتھارٹی پاکستان کا سٹریٹیجک نعویت کے اہم ترین فیصلے کرنے کا فورم ہے۔ اس اتھارٹی کی مشاورت سے اہم ترین سٹریٹیجک فیصلے کئے جاتے ہیں۔

 پاکستان کی حکومت آج علی الصبح واضح پیغام دے چکی ہے کہ اگر بھارت   کی جارحیت جاری رہی تو پاکستان ہائی ویلیوڈ ٹارگٹس کو بھی جنگ میں نشانہ بنائے گا۔ 

پاکستان کی قیادت جنگ کی گریویٹی کو مدنظر رکھ کر ایسکلیشن کی ڈائنامکس کو سمجھتے ہوئے اہم ترین فیصلے کرے گی۔ 

اس اہم اجلاس میں پاکستان کی بقا کو یقینی بنانے کے لئے دشمن کی کمر توڑ دینے کی آخری حد تک جانے کے فیصلے ہونے کا قوی امکان ہے۔

ڈیفینس اینالسٹس بتا رہے ہیں کہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس آج طلب کئے جانے کا سادہ  سگنل ہے کہ پاکستان اپنی بقا کے لئے انتہائی ضروری فیسلے کرنے جا رہا ہے۔

 پاکستان کو ڈیٹرنس فوری طور پر اسٹیبلش کرنا ہے۔

پاکستان کی سیاسی قیادت کا عندیہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کرنے سے ہی تمام متعلقہ ڈپلومیٹک حلقوں تک پہنچ چکا ہے۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس ہو گا تو  مزید واضح وہ جائے گا کہ پاکستان اپنی بقا کے لئے کیا کرنے جا رہا ہے۔