ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اتوار کی صبح ایرانی میزائلوں کے اسرائیلی شہروں میں گرنے سے نقصانات

 Iran Israel war, Second barrage of Irani Missals, Tal Aviv,Bat Yam, Rehovot, Ramat Gan
کیپشن: اتوار 15 جون 2025 کے اوائل میں ایرانی میزائل بیراج کے بعد بیٹ یام میں ایک عمارت میں دیکھا گیا نقصان۔ (تصویر کاپی رائٹ قانون کی شق 27a کے مطابق استعمال کی گئی ہے)

سٹی42:  اتوار کی صبح ایران کے میزائلوں کے بیرج کے اسرائیل پہنچنے کے بعد ابتدائی رپورٹوں میں ایرانی میزائلوں سے بیت یام، ریہووت اور رمات گان میں امپیکٹ کی نشاندہی کی گئی ہے

اسرائیل کے عبرانی میڈیا کی ابتدائی رپورٹوں میں ایران کی جانب سے تازہ ترین بیراج کے بعد وسطی اسرائیل میں متعدد میزائل یا شارپنل زمین پر گرنے سے ہونے والے نقصانات/  اثرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ہنگامی امداد کرنے والے ادارہ میگن ڈیوڈ ایڈوم  نے بتایا ہے کہ  وہ بیت یام میں ایک عمارت کو ہونے والے بڑے نقصان سمیت متعدد مقامات پر اثرات کی رپورٹوں  پر  امدادی کارروائی کے لئے امدادی کارکنوں کو بھیج رہے ہیں۔

بیت یام میں متعدد معمولی اور ہلکے زخمی افراد ہیں، اور پہلے جواب دہندگان اب بھی اس عمارت کی تلاش کر رہے ہیں جہاں میزائل یا شارپنل گرا ہے۔

فائر اینڈ ریسکیو سروسز کی ابتدائی رپورٹوں میں ریہووت  کی عمارت پر ممکنہ براہ راست اثر، تل ابیب اور کریات ایکرون کے مرکزی قصبے کے ایک مال پر اثر کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔