ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران، اسرائیل میں جنگ، عالمی رہنماؤں نے خبردار کردیا

ایران، اسرائیل میں جنگ، عالمی رہنماؤں نے خبردار کردیا

سٹی42: مشرق وسطیٰ نئی اور خطرناک کشیدگی کا شکار ہوسکتا ہے، عالمی رہنماؤں نے خبردار کردیا۔ایران اسرائیل صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب اور سفیر عاصم افتخار احمد نے اسرائیلی حملوں کو ’غیر قانونی اور بلا جواز جارحیت‘ قرار دیا۔کہا کہ پاکستان ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل نے تمام سرخ لکیریں عبور کر لی ہیں ۔اور عالمی برادری کو ان جرائم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

امریکی مندوب نے متنبہ کیا کہ امریکی شہریوں اور اڈوں کو نشانہ بنانے کے نتائج سنگین ہوں گے۔اسرائیل کا ایران پر حملہ اپنے دفاع کے لیے ضروری ہے۔ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے اس کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ایرانی قیادت کا اس وقت مذاکرات کرنا دانشمندانہ ہوگا۔

آئی اے ای اے نے اسرائیل کے ایران پر جوہری تنصیبات پر حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا، ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا جوہری تنصیبات پر حملوں کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

نطانز کے باہر ریڈیائی سطح معمول کے مطابق ہے۔آئی اے ای اے ایران کے جوہری ریگولیٹری ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

چین نے اسرائیل کی جانب سے ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مذمت کی ۔

اقوام متحدہ میں چین کے سفیر فو کونگ نے کہا کہ بیجنگ کو اس وقت ایران کے جوہری مذاکرات پر ہونے والے منفی اثرات پر شدید تشویش ہے۔

چین نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ فوراً اپنی تمام فوجی کارروائیاں بند کرے تاکہ کشیدگی میں مزید اضافہ روکا جا سکے۔