ویب ڈیسک:پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے قریبی دوست اور میزبان فخر عالم کی ماضی کی ایک دلچسپ صلاحیت سے پردہ اٹھا دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
فخر عالم اور وسیم اکرم کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، دونوں ہر سال ایک ساتھ کرکٹ ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے ہیں، رواں برس دونوں نے ایک ساتھ حج کی سعادت بھی حاصل کی، دونوں کے درمیان گہری دوستی ہے۔ وسیم اکرم نے فخر عالم کے ماضی کی ایک ویڈیو شیئر کرکے مداحوں کو حیران کر دیا۔
فخر عالم صرف میزبانی تک محدود نہیں رہے بلکہ ماضی میں اداکاری بھی کر چکے ہیں اور ایک فلم میں معروف اداکارہ ریشم کے مدِمقابل نظر آئے تھے۔ وسیم اکرم کو فخر عالم کی اسی فلم کا ایک گانا ملا، جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کر دی۔ ویڈیو میں فخر عالم کو گانے پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ شوبز اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات نے بھی فخر عالم کی ٹانگ کھینچنے میں حصہ لیا۔
https://www.instagram.com/reel/DdTfOjks09d/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading
ویڈیو پر میزبان شازیہ نیازی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایک سچا دوست ہی اس طرح آپ کی ٹانگ کھینچ سکتا ہے۔اداکار ہمایوں سعید نے دلچسپ انداز میں کہا ہے کہ حاجی صاحب میں بہت سی صلاحیتیں ہیں۔سابق کرکٹر اظہر علی نے فخر عالم کو آل راؤنڈر قرار دیتے ہوئے ان کی متعدد صلاحیتوں کی جانب اشارہ کیا ہے۔