ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 11 ہزار 600عازمین کی بکنگ مکمل

 پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 11 ہزار 600عازمین کی بکنگ مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت اب تک 11 ہزار 600 عازمین کی بکنگ مکمل کرلی گئی ہے، جبکہ اسکیم کے تحت مزید 60 ہزار نشستیں تاحال دستیاب ہیں۔

ترجمان  ذرائع کے مطابق پرائیویٹ سکیم کے تحت مزید 60 ہزار عازمین درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں،پرائیویٹ سکیم کے تحت بکنگ نشستوں کی دستیابی تک یا 20 نومبر 2026 تک جاری رہے گی،حج پورٹل پر 25 منظم کمپنیوں کی جانب سے اکانومی، سٹینڈرڈ اور پریمیم حج پیکیج دستیاب ہیں۔

 ترجمان مذہبی امور  کے مطابق  عازمین اپنی ضروریات کے مطابق پیکیج کا انتخاب کرسکتے ہیں،منتظمین کے اکاؤنٹس میں حج واجبات کی مد میں 10 ارب موصول ہوچکے  ہیں۔

عازمین کی جانب سے 4 ارب روپے سے زائد رقم آن لائن طریقہ کار کے ذریعے جمع کرائی گئی ہے۔

 وزارت مذہبی امور  کا کہنا تھا کہ  عازمین حج واجبات کی ادائیگی کیلئے ’’پاک حج ایپ‘‘ یا ’’حج پورٹل‘‘ استعمال کریں۔