ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایران نے اپنے پراکسیز کو جوہری بم دینے کا منصوبہ بنایا، نیتن یاہو کا الزام

 Iran's nuclear program, Netanyahu, City42
کیپشن: File Photo

سٹی42: اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی قیادت پر الزام لگایا کہ  ایران نے اپنے پراکسیز کو جوہری بم دینے کا منصوبہ بنایا۔

نیتن یاہو کا الزام ہفتے کے روز انگریزی زبان میں ایک ویڈیو بیان میں سامنے آیا۔ نیتن یاہو نے  کہا کہ تہران صرف اپنے لیے جوہری بم نہیں بنانا چاہتا بلکہ "جوہری ہتھیاروں کو بانٹنے کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔وہ نیوکلئیر بم اپنے دہشت گرد پراکسیوں کو تیار کر کے دیں گے۔"

"یہ سٹیرائڈز پر جوہری دہشت گردی ہے۔ اس سے پوری دنیا کو خطرہ ہو گا،" انہوں نے کہا۔

لیکن اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے، نیتن یاہو نے کہا، "سینئر ایرانی رہنما پہلے ہی اپنے بیگ پیک کر رہے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی "واضح حمایت" حاصل ہے، انہوں نے امریکی رہنما اور امریکی فوج کو بھی سالگرہ کی مبارکباد دی۔