ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران سے اسرائیل کی طرف میزائلوں کا دوسرا بیرج روانہ

 ایران سے اسرائیل کی طرف میزائلوں کا دوسرا بیرج روانہ

سٹی42:  ایران کے سرکاری ٹی وی نے ابھی اعلان کیا ہے کہ ایران نے آج رات اسرائیل پر  میزائلوں کا دوسرا بیرج لانچ کیا ہے۔  

ایران کے سرکاری ٹی وی نے کہا کہ اس بار حملہ ڈرونز اور "100 سے زیادہ" میزائلوں کا مجموعہ ہے، جس میں حیفہ اور تل ابیب شہر آج رات  ایران کے میزائلوں کا اہم ہدف ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹی وی نے کہا، "یہ حملہ رہائشیوں کی نیندیں اڑا دے گا۔"

 اسرائیل سے آنے والی رپورٹس کے مطابق  شمالی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
شمالی اسرائیل میں سائرن بج رہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حیفہ اور کریات کے علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ میزائل زمین سے ٹکرائے ہیں یا اسے روک لیا گیا ہے۔

ہم ایران کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹس سن رہے ہیں کہ ان کے آپریشن "وعدہ صادق تھری" کی دوسری لہر میں 100 میزائل داغے گئے 
اسرائیل کی دفاعی افواج کا کہنا ہے کہ اس کی فضائیہ اس وقت تہران میں فوجی اہداف پر حملہ کر رہی ہے، جو کہ ایران سے داغے گئے میزائلوں کو روکنے کی سرگرمی کے متوازی ہے۔