ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کی سڑکوں پر بیلسٹک میزائل لانچروں کا شکار، ویڈیوز وائرل

Israel Air Force, AIF, IDF, Iran, Tehran, Ballistic Missal, City42
کیپشن: ایران پر اسرائیلی ائیر فورس کے حملوں مین شریک ایک جیٹ فائیٹر کی فوٹو۔ اسرائیل کے فوجی ذرائع بتا رہے ہیں کہ اب انہوں نے ایران کے دارالحکومت کی فضا پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے،

سٹی42: اسرائیل نے  ایران کے وسیع علاقہ پر فضائی بالادستی قائم کرنے کے بعد سڑکوں پر بیلسٹک میزائل لانچروں کا شکار شروع کر رکھا ہے۔  آئی ڈی ایف نے مغربی ایران میں فائر کرنے کے لیے تیار بیلسٹک میزائل لانچروں کو نشانہ بنایا ہے۔

 آئی ڈی ایف نےحملے کی ویڈیو منسلک کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اسرائیلی فضائیہ نے مغربی ایران میں ایک پرائمڈ بیلسٹک میزائل لانچر کو نشانہ بنایا۔ 

آئی ڈی ایف کے مطابق، میزائل لانچر کو آئی اے ایف کے ایک طیارے نے ایران کے اوپر پرواز کرتے ہوئے دیکھا، اور اسے تھوڑی دیر بعد مار گرایا گیا۔

فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک درجنوں بیلسٹک میزائل لانچر تباہ ہو چکے ہیں۔

فوج نے کہا کہ اس نے   گزشتہ  رات آئی اے ایف کے آپریشن کے بعد، جس کے دوران درجنوں فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا،"مغربی ایران سے تہران تک فضائی کنٹرول قائم کر لیاہے"،

ان ویڈیو کلپس میں تہران کی سڑکوں پر  ہر وقت حرکت میں رکھے جا رہے بیلسٹک میزائل لانچروں کی ڈیٹیکشن کے عمل کو ریکارڈ کیا گیا ہے، اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے درجنوں بیلسٹک میزائل لانچر تلاش کر کے تباہ کر دیئے ہیں۔

تہران کے قلب میں حملے سے پہلے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل لانچروں کی شناخت سے متعلق دستاویزات منسلک ہیں۔