ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی میزائلوں کا نیا بیرج، تل ابیب میں علی الصبح سائرن

Irani missal attack, city42 , Tal Aviv under attack, Jerusalem missal attack,
کیپشن: 14 جون 2025 کو تل ابیب میں ایک کمیونٹی بم شیلٹر میں ایک شخص فرش پر لیٹا ہے۔ (جان ویسلز/اے ایف پی)

سٹی42: ایران کے میزائلوں کے نئے  بیراج کی نشان دہی ہونے کے بعد تل ابیب اور وسطی اسرائیل میں سائرن بج رہے ہیں۔

ایران کی طرف سے فائر کیے گئے میزائلوں کے ایک بیراج کے بعد تل ابیب اور وسطی اسرائیل کے بیشتر علاقوں میں سائرن بج رہے ہیں۔

قبل ازیں IDF نے کہا تھا کہ اس نے تہران سے فائر کیے گئے ایک بیراج کی نشاندہی کی ہے، جس میں لوگوں کو پناہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے کل دھمکی دی تھی کہ ایران کے میزائل اسرائیل کے رہائشیوں کی نیندیں حرام کر دیں گے۔ آج ایران سے بھیجے گئے میزائلوں نے اسرائیل مین ایک عرب گاؤں میں تین افراد کے جاں بحق ہونے کے سوا کچھ خٓص نقصان نہیں کئے تاہم ان میزائلوں نے اسرائیلیوں کی نیندین واقعی حرام کر دی ہیں، کیونکہ جب کوئی میزائل یا ڈرون ڈیٹیکٹ ہو جاتا ہے تو قانون کے مطابق  سائرن بجانا اور فون پر الرٹ بھیجنا ضروری ہو جاتا ہے اور لوگ  سوتے سے اٹھ کر بم شیلٹرز مین جا کر بیتھ جاتے ہیں۔