ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے کمانڈر مقرر

بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے کمانڈر مقرر
سورس: Google

ویب ڈیسک: ایران نے بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کو  پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر  مقرر کردیا۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ نے آج ایک حکم  نامے کے ذریعے  جنرل ماجد موسوی کو  ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر  مقرر کیا۔

 پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے  نئے کمانڈر کے لیے بریگیڈیئر  جنرل ماجد موسوی کی تعیناتی  جنرل حاجی زادے کے اسرائیلی حملے میں مارے جانے کے بعد کی گئی۔

 اسرائیلی فوج  نے گزشتہ روز  ایران  پر شدید حملے کرکے پاسدارانِ انقلاب کی  ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل حاجی زادے سمیت  ایران کی ملٹری ٹاپ براس کے کئی سینئیر موسٹ افسران کو مار دیا تھا۔