ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران میں وزارتِ دفاع کا ہیڈکوارٹر حملے کا نشانہ بن گیا

 Israel Iran war, Irani ministry of defence, Tehran, Tasnim News Agency
کیپشن: تہران میں وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹرز پر حملے کی اطلاع ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی نے دی ہے۔ اسرائیل کی فوج نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

سٹی42:  ایرانی میڈیا بتا رہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں تہران میں ملک کی وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔
اے ایف پی کے مطابق ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں تہران میں ملک کی وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا اور اس کی ایک عمارت کو نقصان پہنچا۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ "آج ہفتے کی شام کو تہران پر اسرائیل  کی فضائیہ کے حملے میں، وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ ہیڈ کوارٹر کی ایک عمارت کو  نقصان پہنچا،" ۔

ایرانی وزارت دفاع نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔