ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل کی ایران کو زیادہ سنگین حملوں کی دھمکی

 اسرائیل کی ایران کو زیادہ سنگین حملوں کی دھمکی

 سٹی42:  اسرائیل نے ایران کی جانب سے اسرائیلی شہروں کے سویلین علاقوں پر میزائلوں کی بارش کے بعد ایرانی قیادت کو  جمعہ کی رات سے بہت زیادہ سنگین حملوں کی دھمکی دی ہے۔

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ ایران نے "اسرائیل میں شہری آبادی کے ارتکاز پر میزائل فائر کرنے کی جرات کے بعد سرخ لکیریں عبور کر لی ہیں۔"

وزیر دفاع کاٹز نے مزید کہا کہ "ہم اسرائیل کے شہریوں کا دفاع جاری رکھیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آیت اللہ حکومت کو اپنے گھناؤنے اقدامات کی بھاری قیمت چکانی پڑے"۔

چینل 12 نے ایک نامعلوم اسرائیلی سیاسی ذریعے کے حوالے سے کہا  کہ وہ ایران کو مزید حملوں کی دھمکی دے رہا ہے۔

"ایران شہری علاقوں پر فائرنگ کی ناقابل برداشت بھاری قیمت ادا کرے گا،" ذریعہ کے حوالے سے بتایا گیا. "ہم جانتے ہیں کہ اسرائیل نے [آج ایرانی اہداف پر اپنے حملوں میں] کیا مارا،" اور ہم جانتے ہیں کہ اسرائیل نے کیا نشانہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا۔ اور یہ اگلا مرحلہ ہے۔"

یہ تبصرہ ایرانی توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے اہداف پر ممکنہ اسرائیلی حملوں کا حوالہ تھا۔

قبل ازیں، خامنہ ای نے خبردار کیا تھا کہ اسلامی جمہوریہ کے جوہری پروگرام کے خلاف راتوں رات شروع کیے گئے حملے کے جواب میں اسرائیل کو "تلخ اور دردناک" انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آج ہفتے کی شام اسرائیل نے ایران کے ایک گیس فیلڈ پر بمباری کی تاہم اس کے بعد مزید کسی انرجی انسٹالیشن کو نشانہ بنانے کی کوئی اطلاع نہیں آئی۔