ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی برادری اسرائیل ایران  جنگ بند کروائے، بلاول بھٹو

عالمی برادری اسرائیل ایران  جنگ بند کروائے، بلاول بھٹو
کیپشن: File photo
سورس: google

بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر  رہا ہے،  پا کستان جامع مذاکرات پر یقین رکھتا ہے ، بھارت ہر بار مذاکرات اور بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، برسیلز میں نیوز کانفرنس

 ویب ڈیسک:پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کشمیر سمیت تصفیہ طلب مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ہی ممکن ہے۔

 برسلز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے۔ پاک ،بھارت کشیدگی کے بعد وزیراعظم نے وفد تشکیل دیا۔ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ 

 بلاول بھٹو نے کہا کہ امن کی بات کرنے کے لیے آیا ہوں، ایٹمی طاقتیں ہونے کے باوجود پاک ،بھارت کشیدگی تیزی سے بڑھی، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی بند کرنے کی دھمکی پاکستان کو اشتعال دلانے کی کوشش ہے، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر  رہا ہے،  پا کستان جامع مذاکرات پر یقین رکھتا ہے ، بھارت ہر بار مذاکرات اور بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے۔ بھارت کے ساتھ تنازع سے پہلے خطہ جتنا محفوظ تھا اب نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے پر بھارت کو غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی۔ بھارت کے ساتھ جنگ بندی تو ہو گئی لیکن امن حاصل نہیں ہوا۔ مذاکرات نہیں ہوں گے تو دن بدن کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ 

 بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اسرائیل اور ایران  کی جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ عالمی برادری اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرے۔ پاکستان ہمیشہ پائیدار امن کی بات کرتا رہے گا۔