ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملے

ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملے

سٹی42:  ایران نے تہران کے قریب ایک  آئل ڈپو پر اسرائیلی حملے کی اطلاع دی ہے۔ IDF کی طرف سے اس پر  کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے تھوڑی دیر پہلے تہران کے قریب شاہران آئل ڈپو پر بمباری کی۔

ایران کی وزارت تیل نے اسرائیلی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ "صورتحال قابو میں ہے۔" 

وزارت تیل کی شنا نیوز ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ "ہدف بنائے گئے ٹینک میں ایندھن کا حجم زیادہ نہیں تھا، اور صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔"

IDF کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایرانی میڈیا نے جنوبی صوبہ بوشہر میں جنوبی پارس کے میدان پر حملوں کی اطلاع دی تھی۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئیل ڈپو پر آگ لگی ہوئی ہے جو وسیع علاقہ پر پھیلی ہوئی ہے۔