ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل   

تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل   
کیپشن: File photo
سورس: google

ویب ڈیسک:اسرائیل کے تہران میں رہائشی کمپلیکس پر حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

 اسرائیل نے جمعرات اور جمعہ کی شب ایران کے مختلف شہروں پر طیاروں میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اعلیٰ فوجی قیادت سمیت درجنوں افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

 ایران نے اسرائیل کے جارحانہ حملوں کا جواب دیتے ہوئے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آپریشن ’’وعدہ صادق سوم‘‘ کا آغاز کیا اور ہائپر سونک سمیت سیکڑوں میزائل تل ابیب پر داغ دیئے ان سینکڑوں میزائلوں سے تل ابیب میں ایک خاتون جاں بحق ہوئی اور اسرائیل بھر میں  63  افراد زخمی ہوئے، یہ سب سویلین تھے۔

  ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں رہائشی کمپلیکس پر اسرائیل کے گزشتہ روز کے حملے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی، جن میں 20 بچے بھی شامل ہیں۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ملبے سے 38 افراد  کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔