ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی فوج نے برطانوی بحریہ کے ڈسٹرائیر  شپ کو خلیج فارس میں داخلے سے روک دیا

iran stops British Ship, British Destroyer Ship, Persian Gulf, Iran Israel war
کیپشن: انگلینڈ کےشپ کو ایرانی فوج کے خلیج فارس مین جانے سے روکے جانے کی غیر مصدقہ اطلاعات ایرانی میڈیا میں شائع ہوئی ہیں۔ ایرانی فوج کو شبہ ہے کہ انگلینڈ اسرائیلی میزائلوں کی رہ نمائی کے لیے اپنا جنگی بحری جہاز خلیج فارس لانا چاہتا ہے۔  فوٹو: ایرانی میڈیا 

سٹی42:  ایرانی فوج نے برطانوی بحریہ کے ڈسٹرائیر  شپ کو خلیج فارس میں داخلے سے روک دیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق  ایران کا دعویٰ ہے کہ انگلینڈ کا یہ شپ  اسرائیل کے میزائلوں کو رہنمائی فراہم کرنے کے لئے خلیجِ فارس میں آ رہا ہے۔ 

 ایرانی بحریہ کے ڈرونز  برطانوی جنگی بحری جہاز کے قریب پروازیں کر رہے ہیں اور برطانوی شپ کو خلیج فارس میں داخلے سے روکنے کے لیے وارننگ دی گئی۔ 

ایرانی فوج نے کہا ہے کہ وہ برٹش نیوی کے جہاز کو بحر ہند میں داخلے کے وقت سے مانیٹر کر رہی تھی۔

ایرانی میڈیا میؓ شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج  نے الزام لگایا ہے کہ برطانیہ دراصل اسرائیلی میزائلوں کی رہ نمائی کے لیے اپنا جنگی بحری جہاز خلیج فارس لانا چاہتا ہے۔ 

 ایران کے خلاف انگلینڈ نے کوئی جنگی کارروائی نہین کی لیکن ایران کی قیادت کو شبہ ہے کہ انگلینڈ بھی اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ مین اسرائیل کی مدد کرے گا۔ ایران نے ایسا ہی الزام پہلے امریکہ پر بھی لگایا جو اس کی تردید کر چکا ہے۔