ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اتوار کی صبح تک ایرانی ڈرونز کے حملے جاری

 Irani UMV, Un manned vehicle , Irani drown attack, Israel Iran war , air attack alert
کیپشن: شام کی وزارت داخلہ سے وابستہ سیکورٹی افسران ان باقیات کا معائنہ کر رہے ہیں جو بظاہر اسرائیل پر لانچ کیے گئے ایک ایرانی ڈرون کی تھیں جو 14 جون 2025 کو جنوب مغربی شام میں درعا کے قریب جاسم شہر کے شمالی میدانوں میں گرا تھا (سام حریری / اے ایف پی) آج رات ایران نے مزید ڈرون اسرائیل پر حملوں کے لئے بھیجے جنہیں ہائی برڈ ڈرون" بتایا گیا۔

سٹی42: اتوار کو علی الصبح شمالی اسرائیل کے بیت شیان میں مشتبہ ڈرون ( UAV ) کی دراندازی کی وجہ سے سائرن بج رہے ہیں۔
ٹائمز آف اسرائیل نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح  4 بج کر دس منٹ پر بتایا کہ ایک مشتبہ دشمن طیارے کی وجہ سے شمالی اسرائیل میں بیت شیان اور آس پاس کے علاقے میں انتباہی سائرن بج رہے ہیں۔ 

اس سے قبل ملک کے جنوب میں ایلات کے علاقے میں تین UAVs کو مار گرایا گیا تھا۔

اس سے پہلےIDF کا کہنا تھا کہ ایلات کے علاقے میں سائرن کے دوسرے دور کے بعد دو اضافی UAVs کو روکا گیا۔
آئی ڈی ایف  نے بتایا کہ جنوبی اسرائیل میں ایلات کے علاقے میں سائرن بجنے کے بعد فضائی دفاع نے بغیر پائلٹ کے دو اضافی ہوائی  وہلکلز  کو روکا۔

تہران میں ہفتے اور اتوار کی شب میزائل حموں کے ساتھ ہائی برڈ ڈرون بھی بڑی تعداد میں اسرائیل پر حملوںں کے لئے بھیجنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ایران کے بھیجے ہوئے تمام میزائلوں  میں سے بیشتر فضا میں انٹر سیپٹ ہو گئے تھے، کچھ حیفہ اور قریبی عرب گاؤؓ تمیر میں گرے،  میزائل کے خطرے کے الرٹ گھنٹوں پہلے ختم ہو چکے ہیں لیکن ڈرون اب تک سامنے آ رہے ہیں۔