ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل کے شہروں پر ایرانی میزائلوں کی بارش 

 اسرائیل کے شہروں پر ایرانی میزائلوں کی بارش 

سٹی42:  ایران نے  ہفتے کی رات اسرائیل کے شہروں پر میزائلوں کی جو بارش شروع کی تھی وہ ہفتہ کے روز دن میں بھی جاری رہی۔

اسرائیل کے شمال میں صبح ساڑھے چار بجے  میزائل سائرن بج رہے تھے، کیونکہ ایران سے ایک نیا بیراج شروع کیا گیا تھا۔
درجنوں شمالی کمیونٹیز میں آنے والے راکٹوں کی وارننگ  کیلئے سائرن بجائے گئے. 

تل ابیب پر ایرانی میزائل حملے میں کروشیا کے قونصلر اور ان کی اہلیہ قدرے زخمی ہوئے۔ 
اطلاعات کے مطابق، آج رات 10 بجے اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ زیر زمین بنکر میں اجلاس کرے گی۔
اس دوران شن بیٹ نے کہا ہے کہ کہ ایران کی جانب سے انتقامی حملوں کے خدشے کے پیش نظر سینیئر اہلکاروں کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا۔