ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمرا میں عرب اسرائیلی خاندان کے پانچ افراد ایرانی میزائل حملے میں جاں بحق

Tamra , Northern Israel, Arab Israeli citizens, Irani missal attack, Israel Iran war

سٹی42: ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات  شمالی اسرائیل میں تمرا پر میزائل حملے میں مرنے والوں کی تعداد 5 ہو گئی۔
ساحلی شہر حیفہ کے قریب واقع عرب اسرائیلیوں کی آبادی  تمرا شہر کو نشانہ بنانے والے ایرانی میزائل حملے میں مرنے والوں کی تعداد تین سے بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزال تمرا پر گرنے سے  دو منزلہ گھر منہدم ہو گیا اور قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ اس حملے میں  جاں بحق ہونے والے تمام افراد خطیب خاندان کے افراد ہیں۔