ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حوثی ملیشیا کے سربراہ پر حملہ، نتائج نامعلوم

Houthi Malesia, Yemen, Israeli air strike, ISIS, Alshahab

سٹی42:  یمن پر اسرائیلی ائیرفورس کے حملے میں مبینہ طور پر حوثی ملیشیا کے لیڈر کو نشانہ بنایا گیا۔  
اسرائیل کے  دفاعی ذرائع کے مطابق، کچھ دیر قبل یمن میں ایک اسرائیلی حملہ کیا گیا تھا۔

یہ حملہ مبینہ طور پر حوثی رہنما کے ٹارگٹ کلنگ کی کوشش تھی۔

آئی ڈی ایف نے ابھی تک اس واقعے پر سرکاری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

عرب میڈیا مین شائع ہونے والی رپورٹس مین بتایا جا رہا ہے کہ حملے کا ٹارگٹ حوثی ملیشیا کا سربراہ تھا، ابھی اس حملے کے نتیجے کے متعلق کچھ سامنے نہیں آیا۔

سرائیل نے یمن میں سینیئر حوثی رہنماؤں پر قاتلانہ حملہ کیا ہے جس میں حوثی ملٹری چیف محمد عبدالکریم بھی شامل ہیں۔ 

 یمن میں حوثی ملیشیا ایران کی مدد سے اسرائیل پر مسلسل حملے کرتی رہی ہے۔ 

حوثی ملیشیا کا آئی ایس آئی ایس اور الشہاب سے اتحاد؟

آج ہی یہ اطلاع آئی تھی کہ حوثی ملیشا آئی یس آئی ایس اور الشہاب جہادی تنظیموں کے ساتھ اتحاد کر رہی ہے۔ اس غیر مصدقہ اطلاع میں یہ واضح نہیں تھا کہ یہ تین بظاہر بہت مختلف مقاصد کے لئے لڑنے والے گروپ آپس میں اتحاد کس مقصد کے لئے کریں گے۔