ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان ایران سرحد کھلی ہے، پاکستان کی وضاحت

 پاکستان ایران سرحد کھلی ہے، پاکستان کی وضاحت

سٹی42:  دفتر خارجہ نے پاک ایران سرحد کی بندش سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاک ایران سرحد کی بندش سے متعلق خبریں  گمراہ کن اور جھوٹی ہیں پاکستان اور ایران کے درمیان تمام بارڈر کراسنگ مکمل فعال ہیں اور سرحد پر آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سرحدی صورتحال سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں اور تمام بارڈر کراسنگ مکمل طور پر آپریشنل ہیں۔

ن بارڈر پہنچ گئے
18 Jun, 2025 | 06:40 PM
 
 
 پانچ سو پاکستانیوں کی تافتان بارڈر کے راستے واپسی
 ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی جنگ کے باعث پاکستانیوں کی ایران سے واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، آج مزید 500 سے زائد پاکستانی شہری تفتان بارڈر پہنچے جن میں زائرین، مزدور، تاجر اور سٹوڈنٹس شامل ہیں۔

 لیویز ذرائع کے مطابق، ایرانی علاقوں میں حالات کشیدہ ہونے کے بعد بڑی تعداد میں پاکستانی شہری اپنی حفاظت کے پیش نظر واپسی اختیار کر رہے ہیں۔ ایران سے زائرین کی تفتان بارڈر آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج مزید 250 پاکستانیوں کو تفتان بارڈر سے ان کے گھروں کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ 
 انتظامیہ کی جانب سے بارڈر پر تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

گزشتہ روز سے اب تک مجموعی طور پر 1450 سے زائد پاکستانیوں کو تفتان بارڈر سے وطن کے مختلف علاقوں کی طرف روانہ کیا جا چکا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور لیویز فورس کی نگرانی میں تمام آپریشنز کو منظم طریقے سے انجام دیا جا رہا ہے تاکہ واپسی کا عمل پرامن اور محفوظ انداز میں مکمل ہو سکے۔

اس سے پہلے

کل پاکستانیوں کو لے کر قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز ترکمان کے شہر اشک آباد سے اسلام آباد پہنچی تھی۔  پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے 107 پاکستانی وطن پہنچے ہیں۔

ایرانی فضائی حدود کی بندش پر پاکستانی شہری زمینی راستے سے اشک آباد منتقل کیے گئے تھے، اس سلسلے میں ایرانی اور ترکمان حکام سے رابطے میں رہ کر پاکستانی سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔

پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پرواز حکومت پاکستان کی ہدایت پر بھیجی گئی تھی، مسافروں نے بر وقت اقدام پر حکومت اور پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا۔