ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران جنگ کی آڑ میں ایل پی جی مافیا کی شب خون مارنے کی تیاری

 LPG venders, Iran Israel war, City42

سٹی42:  ایل پی جی مافیا نے ایران اسرائیل جنگ کو لے کر پاکستان میں خوف پھیلانا شروع کر دیا، ادارے بھانگ پی کر سوئے پڑے ہیں۔

پاکستان میں آج شب تک ایل پی جی ہر گاؤں کی دوکان پر موجود ہے جہاں سے لوگ ضرورت کے مطابق ڈیڑھ دو کلو ایل پی جی سلندر میں بھروا کر لے جا رہے ہیں لیکن ایل پی جی مافیا یہ بے پر کی افواہیں اڑا رہا ہے کہ ملک میں ایل پی جی کی قلت ہونے والی ہے اور قلت ہوئی تو گھریلو سلنڈر کی قیمت کئی ہزار روپے بڑھ جائے گی۔ 

ایل پی جی کے بزنس کو آئل ایند گیس ریگولیٹری اتھارٹی ریگولیٹ کرتی ہے اور  اوگرا کی مقرر کی ہوئی قیمتوں پر گیس فروخت ہو رہی ہے، جہاں مافیا کے لوگوں کو موقع ملتا ہے وہ عوام سے زیادہ قیمت اینٹھنے کی کوشش کرتے ہیں جس کی اطلاع ملنے پر متعلقہ ادارے چھاپے مارتے ہیں۔ 

آج ایل پی جی ایسوسی ایشن کے نام سےگیس فروشوں کا  لیڈر بننے کے شوقین ایک لال بھجکڑ نے  یہ ہوائی اڑائی ہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے سبب پاکستان میں ایل پی جی کی قلت ہونے والی ہے اور سلنڈر کی گیس بہت مہنگی ہونے کا "خدشہ" ہے۔
اپنے تحریری بیان میں    ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر نے یہ ہائیپوتھیٹیکل دعویٰ کیا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ سے ملک میں مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی)کاسنگین بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

عرفان کھوکھر نے فرمائش کی ہے کہ حکومت ایل پی جی کی امپورٹ کے لیےخصوصی بندوبست کرے۔  ایل پی جی کی سٹوریج میں اضافہ نہ کیا گیا تو قلت  ہونےسے قیمت بڑھنےکا خدشہ ہے۔